PRESS RELEASE DATED 26.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

25-09-2021

بہاول پور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرچہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، سیکیورٹی پلان جاری،امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجائے گا،چہلم کے دوران شرپسند اورمذہبی منافقرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ڈی پی او

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، چہلم کے موقع پر 30جلوس اور56مجالس منعقد ہوں گی۔جلوسوں میں ''A'' کیٹگری کا01، ''B''کے08اور''C'' کے21جلوس ہونگے جبکہ مجالس میں ''B'' کیٹگری کی 06 اور''C''کی 50مجالس منعقد ہونگی۔جن پر1200کے قریب پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈاورایلیٹ فورس بھی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔چھتوں پرماہر نشانہ باز تعینات ہونگے۔چہلم کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنیکے لیے الگ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے کے لئے والینٹیئرز کے ذریعے میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی خواتین پولیس اہلکاران اور لیڈی رضاکاران کے ذریعے لی جائے۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ لاؤڈسپیکر کے استعمال، وال چاکنگ، ہیٹ میٹریل، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی طریقہ سے نمٹا جائے۔ چہلم کے دوران شرپسند اورمذہبی منافقرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے امن کمیٹی کے ممبران اور تاجر تنظیموں  سے رابطے میں رہنے اور ان کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائن میں اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی۔ جو کسی بھی ایمر جنسی کی صور ت میں فوری رسپانس کرے گی۔چہلم کے حوالے سے ڈی پی اوآفس میں ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظرڈی ایس پی لیگل شاہداقبال کی زیر نگرانی ٹیلی فون نمبر062-9250363پرڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیاہے،جس پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

11.06.2021

بہاول پور()ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ہدایت پرجاری کمپین کے تحت بہاول پورپولیس کی کارروائیاں، Aکیٹگری کے05 مجرم اشتہاریوں سمیت متعد د سماج دشمن عناصر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم کی بیخ کنی کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجاکر زیادہ سے زیادہ موثر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔  

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کمپین کے تحت مکمل جانفشانی سے احکامات پر عمل کرتے ہوئے  بہاول پورپولیس 10روزمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی قیادت میں بھرپورکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جاری کمپین کے تحت A کیٹگری کے05 مجرمان اشتہاریوں سمیت متعددسماج دشمن عناصر کو گرفتارکرکے پابند سلا سل کردیئے،جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدہوا۔ کمپین کے تحت بہاول پور پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے A کیٹگری کے 05 اورB کیٹگری کے 103 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا،جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے A کیٹگری کا01 اورB کیٹگری کے32 عدالتی مفروران کے علاوہ 02 ٹارگٹ افینڈر کوبھی پابند سلاسل کیا گیا۔منشیات کے 60 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث ملزمان سے 01 کلو ہیروئن،31 کلو210 گرام چرس،340 گرام آئس،1470 لیٹر شراب،560 لیٹرلہن اور04 چالوبھٹیاں برآمد کی گئیں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث ملزمان سے 36 عددپسٹل30 بور / ریوالور،رائفل01 عدد،رپیٹر02 عدد اوردرجنوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمدکی گئیں،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جاری کمپین کے تحت زیادہ سے زیاد موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،جرائم کی بیخ کنی کے لیے دسیتا ب وسائل کو بروئے کارلایا جائے، جرائم کی سرکوبی کا عزم کیاہوا ہے،معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑ ا کیا جائے گا۔

جام محمدساجد 

ترجمان پولیس

 

 

Sunday, September 26, 2021