PRESS RELEASE DATED 27.09.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

27-09-2021

بہاولپور()ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کی شکایت پر02 ایس ایچ اوز کی سرزنش،07دن کے اندر ملزمان کی گرفتاری و مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم،کاغذی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں ،ٹائم پاس کرنے والے کسی عہدہ کے اہل نہیں ،شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،47 شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو لائیو کالز پر لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔شہری نذیر احمد کی درخواست پر تھانہ ڈیراور جبکہ غلام قادر کی درخواست پر تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے ایس ایچ اوز کی سرزنش کی،مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات کو یکسوکرنے کے لیے 07 دن کی ڈیڈ لائن دی، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا، دیگر درخواستوں پر متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو معاملات کی تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کرنے اور رپورٹس بھجوانے کا حکم دیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے،کاغذی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں ،ٹائم پاس کرنے والے کسی عہدہ کے اہل نہیں ،شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

-------------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

27-09-2021

بہاول پور()ڈی پی او محمد فیصل کامران نے گزشتہ روزچہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے جلوس اورمجالس کی سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا،جلوس چھوٹاہو یا بڑا، فول پروف سیکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تمام افسران الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں، سستی ولاپرواہی برداشت نہیں،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران گزشتہ روزچہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے جلوسوں اورمجالس کی سیکیورٹی چیک کرنے خودنکلے، انہوں نے تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے برآمدہونے والے جلوس کاوزٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی بارے بریف کیا،ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جاری کردہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جلوس چھوٹا ہو یا بڑا تمام کو بہترین سیکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جوکہ ہماری ذمہ داری ہے،ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا جائے،ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈیوٹی پر مامور پر افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی  الرٹ اور احسن طریقے سے سر انجام دیں، مقامی انتظامیہ سے ملکر اس بات کی تسلی کریں کہ جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے، چہلم کے سلسلہ میں تمام تر وسائل کو برؤئے کار لا کر ضلع بہاول پور میں عزادران کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے،تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس چہلم کے دوران کسی بھی نا گہانی صورت حال/ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

27-09-2021

بہاولپور ()تھانہ صدربہاولپورپولیس کی اہم کارروائی، سنگین مقدمات میںملوث،05 ملزمان گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد، مقدما ت درج،برآمدشدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا گیا،شہریوں کی اثاثوں کی لوٹ مار کرنے والوںسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہاہے،کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ٹاسکنگ کے نتیجے میں تھانہ صدربہاولپورپولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورسرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برامد کرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمدکرلیا، مقدمات درج بھی کرلیے، گرفتارملزمان میں شکیل،عادل ،نجیب ، عاطف اورواحد شامل ہیں،گرفتارملزمان کی نشاندہی برآمد ہونے والا مال مسروقہ میں 01 عددموٹرسائیکل ،23 لاکھ 70 ہزارروپے برآمدکرلیا، جن سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے جبکہ ملزمان سے دوران اینٹروگیشن وارداتوں میں استعمال ہونے ناجائز اسلحہ 04 پسٹل30 بھی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی لوٹ مار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا، بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے صدر بہاول پور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

 

 

 

Monday, September 27, 2021