PRESS RELEASE DATED 28.09.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

28-09-2021

بہاول پور()چہلم حضر ت امام حسین ؓ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل ،1200 کے قریب افسران اورجوان سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور،20 صفر المظفرکے حوالے سے ضلع میں 12جلوس اور18 مجالس عزاء ہونگی ، سیکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،تمام نفری الرٹ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور دستیاب وسائل سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان کی چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے ، چہلم 20 صفر المظفر کے موقع پر1200 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جبکہ ضلع میں 12 جلوس اور 18 مجالس عزاء ہونگی،جلوسوں میں 1 اے ، 4 بی اور 7 سی کیٹگری کے ہونگے،اسی طرح مجالس میں 1بی کیٹگری اور 17سی کیٹگری کی ہونگی،جلوس اور مجالس پرڈسڑکٹ پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ،پنجاب کانسٹیبلری اور ٹریفک سٹاف کے علاوہ ویلنٹیئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جلوس کے  راستوں کو خاردار تاروں اورکناتوں سے سیل کیا جائے گاجبکہ بلند عمارات پرسنائپرز تعینات ہونگے، ڈی پی اونے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضر ت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ بہاول پور میں امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے،تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، منتظمن جلوس اور شہری پولیس سے تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا 15 پر دیں، ضلع میں تمام نفری الرٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے تاکہ معاشرتی امن برقرار رہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

28-09-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈاورکامیاب پولیسنگ کا نتیجہ، تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی اجمل عرف اجی گینگ کے02 کارندے گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی30عددموٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں ،اگر شہریوں کا چوری شدہ مال پولیس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردے تو پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتاہے،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس رائو سردار علی خان کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈ اورکامیاب پولیسنگ کے نتیجہ میں گاہے بگاہے پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف کی مشترکہ کارروائی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی اجمل عرف اجی گینگ کے 02 کارندوں کو گرفتارکرلیا ، لاکھوں روپے مالیتی 30 عددموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ، ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ کینٹ اورسی آئی اے اسٹاف کے افسران پر مشتمل ٹیم نے بہاول پور سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگانے اورگرفتارکرنے کے لیے شب وروز کی محنت اورجدید سائنسی طریقہ کارکو اپناتے ہوئے اجمل عرف اجی کے مرکزی ملزم محمدیار اورمحمداعجاز عرف گینڈا کو گرفتارکرلیا ،جوکہ ناصرف بہاول پور پولیس بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع لودھراں اورملتان کو بھی مطلوب تھے،جبکہ دومفرور ملزمان کی گرفتارکے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں ، گرفتارملزمان کی نشاندہی پر 26 لاکھ روپے مالیت کے 30 عددموٹرسائیکلیں برآمدکرلیں ،جن کو قانونی طریقے کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،جنہوں نے پولیس کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے بہاول پور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار کیا کہ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جس کے نتیجے میں آج ہمیں چوری شدہ موٹر سائیکلیں واپس ملیں ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ کینٹ پولیس اورسی آئی اے اسٹاف نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی،اگر شہریوں کا چوری شدہ مال پولیس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردے تو پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتاہے،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

28-09-2021

بہاول پور( )تھانہ ڈیراورپولیس کیChild Abuseکیسسز کے حوالے سے کارروائی،بچے سے زیادتی کا ملزم چندگھنٹوں میں گرفتار،مقدمہ درج، ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے ،شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پرChild Abuse کیسسز اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ ڈیراور پولیس کی کارروائی ،بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا،علاقہ تھانہ ڈیراور کی حدود میں ملزم محمدصادق نے اپنے ساتھی کے ہمراہ صوبہ بعمری14/15 سالہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اورموقع سے فرارہوگیا تھا،جس پر تھانہ ڈیراور پولیس نے مدعی مقدمہ محمدرمضان کی درخواست پر فوری طورپر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکیا ،تھانہ ڈیراورکے تفتیشی افسر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم محمدصادق کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے،ملزم کو شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے ،ڈی پی او نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ، اگر کسی پولیس افسر نے ان کیسز میں کوتاہی برتی تو ا سکو ہر گز درگزر نہیں کیا جائے گا۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

 

 

 

 
Tuesday, September 28, 2021