PRESS RELEASE DATED 29.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

29-09-2021

بہاول پور()ڈی پی او محمد فیصل کامران کاگزشتہ سے پیوستہ روزسرکل احمد پورشرقیہ کا وزٹ،چہلم کے حوالے سے برآمدہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کو چیک کیا ،افسران اورجوانوں کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دی ، اسی طرح چہلم کے حوالے سے بقیہ ایام میں ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دیں ، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکے گے بعد ازاں تھانہ اوچشریف کی انفارمل انسپیکشن کی، تفتیش کے تمام مراحل کو بمطابق ایس او پی تکمیل کرتے ہوئے مقدمات کوجلدازجلد یکسو کیا جائے۔ ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گزشتہ سے پیوستہ روز سرکل احمدپورشرقیہ کا وزٹ کیا ،جہاں پر انہوںنے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے برآمدہونے والے AاورBکیٹگری کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو چیک کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ آصف رشید ،متعلقہ ایس ایچ اوز اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ،ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ نے جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی او کوبریف کیا، ڈی پی اونے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران اورجوانوں کو شاباش دی ،لائسنسدران اورمنتظمین جلوس سے بھی ملاقات کی ، جنہوں نے بہترین انتظاما ت کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جاری کردہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تمام کو بہترین سیکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جوکہ ہماری ذمہ داری ہے،پولیس افسران کو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح چہلم کے حوالے سے بقیہ ایام میں ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دیں ، شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،مقامی انتظامیہ سے ملکر اس بات کی تسلی کریں کہ جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے ،تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ وچ شریف کی انفارمل انسپیکشن کی، فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ،مالخانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا، تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی، اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے، نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں،فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا، تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں،تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، افسران کو تفتیش بمطابق ایس او پی اور میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے مقدمات کو جلدازجلد یکسو کیا جائے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

29-09-2021

بہاول پور()تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،05ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب برآمد،مقدمات درج،جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتارکرلیا،بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی،گرفتارشراب فروش ملزمان میںمحمداختر،ظفر عباس،عثمان حفیظ،محمدذیشان اورمحمداحسن شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے139لیٹر شراب برآمدکرلی ،تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،ان کا قلع قمع کر کے عوام کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی ایسی کارروائیاں کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو کم کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

Wednesday, September 29, 2021