PRESS RELEASE DATED 30.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

30-09-2021

بہاولپور()ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار، 47شہریوں کی شرکت، کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ میرے اور شہریوں کے درمیان کوئی فاصلہ نا ہو،مقدمات کی تفتیش بہترکرنے اورملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شریک47 شہریوں کے مسائل خود سن کر فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا،دوران کھلی کچہری انفرادی طورپر شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوآن کال پراحکامات جاری کیے اوردرخواستوں پر دیے گئے متعینہ وقت میں رپورٹ ڈی پی اوآفس بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں تاکہ میرے اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہ رہے، آپکی شکایات کو ہر اولین ترجیح کے طور ہر حل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔جبکہ ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش بہتر کرنے اورملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

30-09-2021

بہاول پور()ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حکم پرپولیس کاجنرل ہولڈ اپ،پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپورایکشن،04کیٹگریA کے مجرمان اشتہاریوں سمیت منشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت خاطر ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، بہاولپور پولیس دن رات الرٹ رہ کر ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر کوشاں ہے تاکہ شہری چین کی نیند سو سکیں،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پورپولیس نے گذشتہ سے پیوستہ رات08بجے سے رات09 بجے تک ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس نے اہم مقامات پر ناکہ بندی بسلسلہ جنرل ہولڈاپ کا انعقاد کیا،پولیس نے سماج دشمن عناصرکے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو جیل پہنچایا،دوران جنرل ہولڈ اپ کیٹگریA کے 04 اور''B'' کیٹگری21مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،غیر قانونی اسلحہ کے09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے07پسٹلز 30 بور،02 بندوق 12 بور کے علاوہ کثیر تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلیں،شراب فروشی کے04 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے120 لیٹر شراب جبکہ منشیات کے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے1350گرام چرس اور15 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے، دوران جنرل ہولڈ اپ مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ و وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت خاطر ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں، بہاولپور پولیس دن رات الرٹ رہ کر ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنے کی خاطر کوشاں ہے تاکہ شہری چین کی نیند سو سکیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ دوران کیا۔

  جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

Thursday, September 30, 2021