PRESS RELEASE DATED 01.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

01-10-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی جمعہ کے روزکھلی کچہری،41 شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو لائیواحکامات جاری کیے، متعلقہ ڈی ایس پیز کا جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیں،

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی کے پیش نظر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے روز بھی کھلی کچہری لگائی ،41 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل بیان کیے ، متعلقہ افسران کو آن کال پر لائیو احکامات جاری کیے اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں رپورٹس بھجوانے کا حکم بھی دیا،جبکہ کھلی کچہری سے بھجوائی گئی گزشتہ درخواستوں پر فالو اپ لیا، متعلقہ افسران کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔مزید برآں متعلقہ ایس ڈی پی اوزنے اپنے اپنے سرکلزمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروںکے ویپن اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ورکنگ چیک کی، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو میسج دیاکہ سیکیورٹی پر مامور جوان اپنی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مورچے میں کھڑے ہو کر او ربلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ کا استعمال کریں،ہم تب ہی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں جب ہم خود حفاظتی اقدامات کو اپنائیں گے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

01-10-2021

بہاول پور()سنگین مقدمہ میں مطلوبA کیٹگری کا مجرم اشتہاری 04سال بعد گرفتار،دیگر کارروائیوں میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوثA کیٹگری کے مجرم اشتہاری شیراز عرف ریاض کو 04 سال بعد گرفتارکرلیا، جبکہ تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑے (مضروب)کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری B کے مجرمان اشتہاری محمدعمران اورسلیمان کو گرفتارکرلیا ،اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز،سٹی حاصل پور،صدرحاصل پور،قائم پوراورچنی گوٹھ نے ملزمان شعیب نذیر،محمدارشد،محمدریاست خان ،محمدعرفان ،سیف اللہ اورمشتاق احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عدد پسٹل30 بور اور02 عدد بندوق12 بور برآمدکرلی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی اورصدرحاصل پورنے ملزمان سرفراز اورمحمدشہباز کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے50 لیٹر شراب برآمدکرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Friday, October 1, 2021