PRESS RELEASE DATED 02.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

02-10-2021 

بہاول پور()تھانہ سول لائنز پولیس کی کارگزاری ،تھانہ کی حدودمیںچندروزقبل پیش آنے والے تیزاب گردی کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،ایسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ، تما م شواہد کی روشنی میں ملزم کوقرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز کی حدودمیں چندروز قبل پیش آنے والے تیزاب گردی کا معاملہ،مدعی مقدمہ محمدعمران نے تھانہ سول لائنز پولیس کودرخواست دی کہ میرا سلمان ہوٹل کے نام سے کاروبارہے،میرابیٹاسلمان ،میرا بھانجا احمد ہوٹل پر موجود تھے کہ ارسلان میرے ہوٹل پر آیا اورناشتہ مانگا میں کہا کہ ناشتہ ختم ہوگیا ہے ،جس پر ارسلان میرے بیٹے اوربھانجے کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ گیا، اسی اثنا میں نجم الثاقب آگیا اورہاتھ میں پکڑی ہوئی ڈیڑھ لیٹر پلاسٹک والی بوتل تھی جس میں تیزاب تھا کو ارسلان کے اوپرپھینک دیاجو کہ اس کے دائیں سا ئیڈبازو،پیٹ ،ٹانگ پرگرااورمیرے بیٹے سلمان کی آنکھوں اورمنہ میں گرااورملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری طورپرقانونی کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے تیزاب گردی ودہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی وایس ایچ اوتھانہ سول لائنز کی زیرنگرانی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے وقوعہ درج ہونے کے چندروز کے اندر وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم نجم الثاقب کو گرفتارکرلیا، ڈی پی او نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رورعایت کے مستحق نہیں ،کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ، تما م شواہد کی روشنی میں ملزم کوقرار واقعی سزاد لوائی جائے گی۔

جامحمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

02-10-2021 

بہاول پور()تھانہ بغدادالجدیدپولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،متعددملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمات درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعددملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی ،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے تھانہ کی حدودمیںمنشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدجمیل کو گرفتارکرلیا جس کے قبضہ سے2240 گرام چرس برآمدہوئی ، اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان جاوید،نوید عرف نیدو، محمدجاوید اورمحمدکاشف کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے90 لیٹر دیسی شراب اورمختلف اقسام کی126 عددبوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلیں ، تھانہ بغدادالجدید پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جارہے،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیاجائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی ایسی کارروائیاں عمل میںلائیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Saturday, October 2, 2021