PRESS RELEASE DATED 03.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
03-10-2021
بہاولپور()مسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

---------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
03-10-2021
بہاول پور()تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کی پکار15پرمن گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے اور شراب فروشوں کے خلاف ایکشن، شراب برآمد،مقدمات درج،پکار15پر غلط انفارمیشن دیکر پولیس کو گمراہ کرنے سے کسی ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہوسکتی ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے اسی سلسلہ میں کاررروائیاں کرتے ہوئے پکار 15 پر وارداتوں کی من گھڑت اورجھوٹی اطلاع دینے والوں اورشراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعددملزمان کو پابند سلاسل کردیا، شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدفاروق اعظم ، محمداشفاق اورمحمدجنید کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے86 لیٹر شراب برآمدکرلی جبکہ پکار 15 پرالگ الگ سرقہ بالجر کی من گھڑت اورجھوٹی کال کرنے ملزمان منظور احمد اورمحمدحنیف کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جب پکار15 پر غیر ضروری اور جھوٹی کال کرتا ہے تو اس سے پولیس اور وسائل اس جگہ مختص ہو جاتے ہیں، جس سے کسی ضرورت مند اور ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے ان خلاف ایکشن لینا نہایت ضروری ہے۔ 
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------

Sunday, October 3, 2021