PRESS RELEASE DATED 04.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

04-10-2021 

بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی رواں ہفتے کے پہلے ورکنگ دن کھلی کچہری،55 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی اور ازالہ اولین ترجیح ہے،کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلہ میں رواں ہفتے پہلے ورکنگ ڈے کھلی کچہری لگائی،جس میں55شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او نے سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر فالواپ لیکر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد حقائق پر یکسو کیا جاسکے اوران مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچاکرشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے،مقدمات کی تفتیش میں میرٹ ہرصورت مقدم رکھا جائے،کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے،متعددشہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اورانسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے اورمتعینہ وقت میں ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسران اپنے آپ کو احتساب کے لیے تیار رکھیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

 

-----------------------

 

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

04-10-2021

بہاول پور()پولیس موبائل خدمت مرکزکی گزشتہ01ماہ کی پراگریس رپورٹ،01ہزارسے زائدشہری پولیس سے متعلقہ مختلف سروسز سے مستفید ہوئے،پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیزپرسروسز فراہم کررہی ہے تاکہ انہیں دوردراز کا سفر نہ کرنا پڑے، شہریوںکوسہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کارلایاجا رہاہے جس سے شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل فوری حل ہو نگے ،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسرادر علی خان کے احکامات کے مطابق شہریوں کی آسانی اورسہولیات کے پیش نظرپولیس خدمت مراکز(بہاول پور،احمدپورشرقیہ،حاصل پور)،پولیس موبائل خدمت مرکزکے علاوہ ہسپتالوں میںپولیس خدمت کائونٹرز کام کررہے ہیں،جس میں شہریوںکوFIRکے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،اسی سلسلہ میں شیڈول کے مطابق مختلف علاقوںمیں پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیزپر پولیس سے پولیس سے متعلقہ سروسز فراہم کررہی ہے،انچارج موبائل خدمت مرکزاوران کی ٹیم نے بہاول پورکے مختلف علاقوںمیں جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، گزشتہ 01 ماہ کے دوران01 ہزارسے زائدشہری پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے دی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے،ان سروسزمیںFIRکے اندراج کی درخواست،میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ،کریکٹرسرٹیفکیٹ ،FIRsکی کاپی،کرایہ نامہ کا اندراج، تجدیدلرنرپرمٹ، تجدید ریگولر لائسنس،کاغذات کی گمشدگی رپورٹ ، گاڑیوں کی ویر یفیکشن،جنرل پولیس ویر یفکیشن،لرنر رینیول، ڈرائیونگ لائسنس آن لائن/کریکشن،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرائم رپورٹ کا اندراج شامل ہیں۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز شہریوں کو ان کی دہلیزپرسروسز فراہم کررہی ہے تاکہ انہیں دوردراز کا سفر نہ کرنا پڑے، شہریوںکوسہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کارلایاجا رہاہے جس سے شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل فوری حل ہو نگے جس سے عوام کو پولیس پر مزید اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ بے پناہ ریلیف ملے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

04-10-2021

بہاول پور ()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،متعدد منشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا ،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ''منشیات سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاںجاری  رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کوگرفتارکرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیا،پولیس تھانہ ہیڈراجکاں ،مسافرخانہ اورکوتوالی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدشاہ زیب ،محمدآصف اورشعیب انور کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے1580 گرام چرس برآمدکرلی،تھانہ مسافرخانہ پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدکامران کو گرفتارکرلیا جس کے قبضہ سے80 لیٹر شراب ،80 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی شراب برآمدکرلی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادالجدید اورصدریزمان نے ملزمان محمداعجاز ،محمدوقار ،محمدسروراوربشیر احمد سے03 عددپسٹل30 بور ،رپیٹر12 بور متعدد گولیاں برآمدکرلیں ،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 
Monday, October 4, 2021