PRESS RELEASE DATED 05.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

05-10-2021

بہاولپور(        )ڈی پی او محمدفیصل کامران کا ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کوضلع کے تمام بنکوں کی ازسرنوسیکیورٹی چیک کرنے اوررپورٹ بھجوانے کا حکم،بینکنگ اورز کے دوران پٹرولنگ موبائلز اور ڈولفن اسکواڈ اپنی پوزیشنز بنکوں کے قریب رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے عوام کو بچایا جاسکے،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات  پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز کو سرکل اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں موجود بنکوں کی ازسرنو سیکیورٹی چیک کرنے اورڈی پی اوآفس رپورٹس بھجوانے کا حکم دیا،سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کا بنک میں آمدورفت کے دوران کسٹمرز کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیاجائے، سیکیورٹی سے متعلق آلات میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کی ورکنگ کو بھی چیک کریں،ڈی پی اونے متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ اپنی پٹرولنگ موبائلز، ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ کی پوزیشنز بنکنگ آورز کے دوران بنکس کے قریب ترین رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،رقوم کی شفٹنگ کے دوران متعلقہ موبائلز بنک کے قریب موجود ہونی چاہیے اور مزید کہا کہ بنک کے قریب گھومنے والے غیر متعلقہ افراد کی ویریفیکشن کی جائے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

05-10-2021 

بہاول پور(         )تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی بڑی کامیاب کارروائی،ڈکیتی معہ قتل،ڈکیتی،سرقہ بالجبر اورچوری کے درجنوں مقدمات میںملوث بین الااضلاعی بلا میوڑہ گینگ کا سرغنہ02ساتھیوں سمیت گرفتار،03موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد،مزید اینٹروگیشن جاری ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد ،بلا شبہ پولیس کی بڑی کامیابی ہے، جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو گا،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اور کامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی بڑی کارروائی،ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ جدیدکی زیر نگرانی وتفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اورشب روز کی محنت سے ڈکیتی معہ قتل،ڈکیتی، سرقہ بالجبراورچوری سمیت درجنوں مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلا میوڑہ گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گینگ کے گرفتارملزمان میں کریم بخش عرف بلامیوڑہ ، بشیر احمد عرف جنگلی اورسعید احمد عرف شیڈو شامل ہیں،گینگ ناصرف بہاول پور،ملتان،لودھراں اوررحیم یارخان کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے،ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ نوشہرہ جدیدکے ڈکیتی معہ قتل، ڈکیتی ،سرقہ بالجبر اورچوری کے08 مقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ رائفل44 بور،پسٹل30 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر03عدد موٹرسائیکلوں سمیت 03 لاکھ 36 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکرلیا، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہاہے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے نوشہرہ جدید پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

Tuesday, October 5, 2021