PRESS RELEASE DATED 06.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
06-10-2021 
بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کارروائی نہ کرنے پر 02 ایس ایچ اوزسمیت متعددافسران کو شوکازنوٹس جاری،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اورداد رسی نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست رکھیں،کھلی کچہری کا مقصد ہی تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر کرناہے، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی،57 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،02 شہریوں نے بروقت کارروائی نہ کرنے کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا اورایس ایچ اوتھانہ سٹی احمدپورشرقیہ ،محرر ،فرنٹ ،ڈیسک آپریٹرکے علاوہ ایس ایچ اوتھانہ صدر احمدپورشرقیہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی، جبکہ دیگر درخواستوں پر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اوردادرسی کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست رکھیں،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری میرٹ پر حل کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
06-10-2021
بہاول پور()پولیس کی مجرم اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعددملزمان گرفتار، منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' منشیات سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجرم اشتہاری ومتعدددملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ ڈیراور اورچنی گوٹھ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ریاست علی اورکامران علی کو گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے3410 گرام چرس برآمدکرلی، پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی ،مسافرخانہ اورسول لائنز نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طارق مسیح،یسین اورمحمدطارق کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے60 لیٹر شراب اورمتعددولائتی شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیراور،چنی گوٹھ ،صدرحاصل پوراورصدراحمدپورشرقیہ نے ملزمان شاہد محمود،منیر احمد،محمدمدثراورکریم بخش کو گرفتارکرکے03 عددپسٹل30 بور اور01 رپیٹر12 بور برآمدکرلیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،اسی طرح تھانہ عنایتی پولیس نے مجرم اشتہاریوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ عورت کو زناء حرام کی خاطر اغواء کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری B کے مجرم اشتہاری ممتاز احمد کو09 سال گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جائیں،معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے یہ جنگ جاری ہے،ان خیالا ت کااظہارڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے ایس ایچ او زکو جاری ہدایات کے دورن کیا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------

Wednesday, October 6, 2021