PRESS RELEASE DATED 07.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

07-10-2021 

 

بہاول پور ()تھانہ سول لائنز پولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد  گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،جواء کھیلنے والے اوراس میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ سول لائنز پولیس کی مخبر کی اطلاع پرقماربازوںکے خلاف کارروائی،متعددقماربازوںکوگرفتارکرلیا۔جن میں رئیس احمد،محمدفیاض،محمدندیم،محمدعامر،حمیدالدین،محمدعامر اورمحمدبلال شامل ہیں، ان سے07 ہزا روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم کے ساتھ تاش کے پتے بھی برآمد کر لیے۔ تھانہ سول لائنزپولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا  کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔

 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

07-10-2021

بہاول پور()پولیس پکار15سنٹرالائزڈسسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ ستمبر2021 ؁ء،کل57736 ایمرجنسی کال میں سے36452 فیک کال موصول ہوئیں،ایوریج ریسپانس ٹائم کم ہوکر07منٹ رہا،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ ضرورت کے تابع کال کرنے والے شہریوں کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر اورسماج دشمن عناصر کوان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

 تفصیلات کے مطابق انچارج پکار15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پورنے کہاکہ پکار15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7ایکٹیوہے۔ ستمبرکے مہینے میں پکار15سنٹر الائزڈ سسٹم پر کل57736 کالز موصول ہوئیں جن میں 4618کالزپر فوری امداد جبکہ1906کالزپرشہریوں کی رہنمائی کی گئی۔36452جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔بڑی تعداد میں جھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجودایوریج رسپانس ٹائم کم ہوکر07منٹ رہا۔ٹریفک کیسسزسے متعلق 179 کالزموصول ہوئیں، جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے ضلع پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی طرف سے ایمرجنسی میں کی جانے والی کال پر فوری طورپر رسپانس کریں اور ان کی جان و مال اورعزت وآبرو کے تحفظ کویقینی بنائیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اورایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں،تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

Thursday, October 7, 2021