PRESS RELEASE DATED 08.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

08-10-2021 

بہاول پور() ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری،میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹاناہے ،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے موقع پرکھلی کچہریاں لگائیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہریوں کو مطمعن کیا۔شہریوں نے آئی جی پنجاب اورڈی پی او بہاول پورکے اس اقدام کو سراہاجس سے پولیس کا عوام میں موجود  امیج بہترہوگا اورفاصلے کم ہونگے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ اس سلسلہ کو مزید بڑھایا جائے گا، مختلف اوقات اور مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سنااورحل کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سنیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

08-10-2021 

بہاول پور() ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی، ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے،ضلع میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے جمعتہ المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مساجد ،امام بارگاہوں میں نمازیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے، ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے خودنکلے،مساجدوامام بارگاہوں پرمامورسیکیورٹی اہلکاروں کے اسلحہ ودیگرحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اورسوالات کیے، پولیس افسران کو ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی بھی ہدایت کی، تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے لیے مقدم ہے اوربہاولپور میں امن کو برقرار رکھنا ہے تاکہ شہری اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہوئے اپنی عبادات بہترین طریقے سے ادا کر سکیں، ڈی پی او نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں، ڈی پی او نے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بھی بڑھایا اور فرض کی ادائیگی کے حوالے سے وقت کی حساسیت بارے بریف بھی کیا۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

08-10-2021

بہاولپور ()تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کارروائی،نقب زنی وچوری کی وارداتوں میںملوث02ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موبائل فون برآمد،برآمدشدہ مال ،مالکان کے حوالے ، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچا نے کے لیے بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار اور مال مسروقہ برآمد ہ مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اوران کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کاسہارا لیتے ہوئے نقب زنی و چوری کے مقدمہ میںملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں ریحان اورآفاق شامل ہیں،جوکہ تھانہ سٹی یزمان کی حدودمیںگھروںمیں وارداتیں کرتے تھے،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی متعددموبائل فونز برآمدکرلیے ،ڈی ایس پی سرکل یزمان نے برآمدشدہ موبائل فون کو اصل مالکان کے حوالے کیے ،جنہوںنے تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اورنیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی۔ڈی پی اونے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے ،تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اور پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو،آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

Friday, October 8, 2021