PRESS RELEASE DATED 09.10.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
09-10-2021 
بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ورکنگ ڈے کے آخری روز کھلی کچہری ، 39 شہریوں کی شرکت کی متعلقہ افسران کو لائیو احکامات جاری،جبکہ ایس ایچ اوسمیت02تفتیشی افسران کو شوکازنوٹس جاری،ہم عوام کو جوابدہ ہیں، شہریوں کے مسائل حل اوردادرسی نہ کرنے والے افسران کسی عہدہ کے اہل نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ڈی پی او آفس میںورکنگ ڈے کے آخری روزبھی کھلی کچہری لگائی،39 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ان کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،جبکہ 02 شہری محمدایوب اورفوزیہ بی بی کی ڈی پی اوکو شکایت،جس پر ایس ایچ اوتھانہ عباس نگر وتفتیشی افسر کے علاوہ تھانہ بغدادالجدید کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مقدمات کو بروقت یکسونہ کرنے والے اوردرست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتر بنایاجائے،ہم عوام کو جوابدہ ہیں شہریوں کے مسائل حل اوردادرسی نہ کرنے والے افسران کسی عہدہ کے اہل نہیں،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری میرٹ پر حل کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
09-10-2021 
بہاول پور()پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی،02 گینگز ٹریس، جن سے336220روپے مالیت کے مال مسروقہ سمیت لاکھوں روپے مالیتی22عددموٹرسائیکلیں برآمد،227 مجرمان اشتہاریوں سمیت1044 ملزمان گرفتار،جن سے20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے ستمبر سال2021 ؁ء کے مہینہ میں1627 مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے30 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں، گینگزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے02 گینگز کو ٹریس اور ان میں ملوث05 ملزمان کو گرفتار کیا،جن سے30 نئے مقدمات ٹریس آوٹ اور336220 روپے مالیت کا مال مسروقہ کے علاوہ لاکھوں روپے مالیتی22عددموٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے83 مقدمات درج اور83ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے02 رائفلیں،02رپیٹر،71پسٹل/ ریوالور،06بندوق،01 خنجراور322روندبرآمد ہوئے۔منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے135مقدمات درج کرکے ان میں ملوث143ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے50 کلو90 گرام چرس،340 گرام آئس،15کلوگرام بھنگ،3655لیٹر شراب،1085لیٹر لہن اور11 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے32 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر21، عارضی رہائش کے04، بجلی چوری کے30، گیس ری فلنگ کے10 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے''A'' کیٹگری کے20اور ''B'' کے207 سمیت227 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ماہ اگست کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
09-10-2021
بہاول پور()تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی،بچوں کوویڈیو گیمزکے ذریعے بہلاء پھسلاء بدفعلی کرنے والا گینگ کاسرغنہ05ساتھیوں سمیت گرفتار،بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصرہیں،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے،یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ملزمان کو تمام شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان وانسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی طرف سے معاشرے کے ہر طبقے کے جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کے لئے پروفیشنل پولیسنگ کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،Child Abuse کیسسز کے حوالے سے تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی،بچوں کو ویڈیوگیمز کے ذریعے بہلاء پھسلاء کر بدفعلی کرنے والا گینگ کا سرغنہ کو 05 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے گشت وناکہ بندی کے دوران ایک کار کو برائے چیکنگ روکا توکارڈرائیور نے کار روکنے کی بجائے تیز بھگالی ،جس میں تین اشخاص اورایک نوعمر بچہ سوار تھا،جن کو مشکوک جانتے ہوئے بسواری سرکاری گاڑی تعاقب کرکے روکا گیا،ایک لڑکا جس کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے اورپچھلی سیٹ پر درمیان میں بٹھایا ہواتھا۔جبکہ دیگر تینوں اشخاص کوبھی قابو کرلیا،مزید دریافت پر نوعمر بچے نے اپنانام کاشف حسین بتلاتے ہوئے کہا کہ رحمان کالونی میں محمدعامر نے ویڈیو گیمز کی دکان بنارکھی ہے،جہاں پر اکثر گیم کھیلنے جاتاتھا،پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عامر کہتا کہ تمھاری اپنی دکان ہے،جتنی مرضی گیمیں کھیلواورمیرے ساتھ بدفعلی کرتا تھا، جبکہ اس کی دکان پر طارق ،کاشف شریف ، وسیم ، احمدشیر اورارشد بھی آتے جاتے تھے ،ضروری کام کے سلسلہ میں لاری اڈا بہاول پورگیا تو طارق ، کاشف شریف اورعامر بسواری کار آگئے ، مجھے کہا کہ آئو دکان پر گیم کھیلیں ،انکارپر زبردستی مجھے کار میں سوار کرلیا اورعامر کی دکان کے قریب واقع رحمان کالونی میں لے گئے اورطارق نے میرے ساتھ زیادتی کی اورملزمان نے میری نازیبہ تصاویر بنائیں۔دیگرلوگوں سے زبردستی بدفعلی کروانے کے لیے کار میں سوارکرکے اورہاتھ پائوں باندھ دئیے مجھے نامعلوم جگہ پر لے کر جارہے تھے۔عامر نے دیگر اشخاص ، طارق، کاشف شریف،وسیم ، احمد شیر اورمحمدارشدکے ساتھ ملکر گینگ بنایا ہوا جو کہ نوعمر بچوں کو مفت گیمز کھیلنے کا جھانسہ دیکر بدفعلی کرتے ہیں ۔جس پر تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزیداینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ملزم کو تمام شواہد اورموثر تفتیش کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اورعبرت کا نشان بنایا جائے گا،تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسی جرأت نہ کرسکے ،ڈی پی اونے تھانہ سول لائنزپولیس کی بڑی کامیابی پر ایس ایچ اواوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش بھی دی۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

Saturday, October 9, 2021