PRESS RELEASE DATED 10.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

 10-10-2021

بہاولپور()ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ،تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں،عام اور خاص شخص کا تصورنظر نہیں آنا چاہیے،پولیس اورشہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے،شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں/پکار15کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے، تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں، کرائم کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کریں،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی زیرصدارت ضلع میں امن وامان اور کرائم کنٹرول و ٹریسنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے کانفرنس ہال میںضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوزنے سرکل اورایس ایچ اوزنے اپنے اپنے تھانہ جات کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈی پی اونے زیرتفتیش مقدمات کی پراگریس بارے دریافت کیااورہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے جلد ازجلدمقدمات کویکسوکیاجائے،کرپشن، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں،تھانہ میں داد رسی کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں، عام اور خاص شخص کا تصور نظر نہیں آنا چاہیے۔ شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں/پکار15کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سن کران کی داد رسی کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس رپورٹ بھجوائیں،روٹین ورک کی پالیسی ختم کریں ، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے، مجرمان اشتہاری، قانون شکن عناصر کو گرفتار کریں، مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور اورمزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار15پرموصول ہونے والی کالزپر فوری ریسپانس کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں،ڈی پی اونے کرائم برخلاف اشخاص اورپراپرٹی کا گراف چیک کیا۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے، جس کو ہم نے ہر صورت نبھانا ہے۔میٹنگ میں ڈی ایس پی پیٹرولنگ ، انچارج ایلیٹ ، انچارج ڈولفن اسکواڈ،انچارج آئی ٹی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

10-10-2021 

بہاولپور()ڈی پی او محمد فیصل کامران سنڈے سروسز کے سلسلہ میں سیکیورٹی اقدامات کو چیک کرنے کے لیے چرچ ہائے کے وزٹ پر چل نکلے،ڈیوٹی پرمامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت،مسیحی عبادت گاہوں سمیت ان کی سیکیورٹی پر کمپر ومائز نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورانسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکلے، اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اور واک تھرو گیٹس کو چیک اور تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا،ڈی پی اونے چرچز پرمامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر سیکیورٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی،ہمارا فرض ہے کہ مسیحی برادری سمیت بہاولپور کے تمام شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں، جس سے ان کو اپنی عبادت کے دوران تحفظ کا احساس ہو۔ وقت کی حساسیت اور ملکی صورتحال کے پیش نظر اگر ہم کسی بھی غفلت کا مظاہرہ کریں گے، توکوئی شر پسند اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوزکو اپنے سرکلز جبکہ ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں واقع چرچز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی، جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے اس کا وقتا فوقتا پولیس افسران کی طرف سے سیکیورٹی آڈٹ ہوتا رہنا چاہیے ،تاکہ سیکیورٹی انتظامات میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

 

 

 

 

 

Sunday, October 10, 2021