PRESS RELEASE DATED 11.10.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
11-10-2021
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ،66شہریوں کی شرکت،شہری کی شکایت پر ڈی ایس پی یزمان کو موقع پر پہنچ کر انکوائری ومقدمہ درج کرانے کا حکم ، شہریوں کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایات پرمتعلقہ آفیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ، 66شہریوں نے کھلی کچہری میں شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے، ڈی پی اونے مسلسل کھڑے رہ کر آخری شہری کی درخواست تک، سب کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے کارروائی اور تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے،شہری یوسف علی نے ایس ایچ اوتھانہ ہیڈراجکاںکے خلاف شکایت کی ،جس پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل یزمان کو موقع پر پہنچ کر انکوائری و مقدمہ درج کر انے کا حکم دیا۔متعدد درخواستوں پر متعلقہ افسران کو متعینہ وقت میں کارروائی کرنے اوررپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کی۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران سے دوران کال بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایت ناقابل برداشت ہوگی ۔ کامیابی تبھی ملتی ہے ،جب افسران نیک نیتی سے اپنی کوشش اور فرائض بخوبی نبھائیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز11-10-2021 
بہاول پور() عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہونے والی محافل میلاد و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پلان جاری  کردیا گیا، جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرامز کے دوران قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔تمام ترتوانائیاں صرف کرکے ضلع میں ہم آہنگی،بھائی چارے اورمن وامان کی فضاء کو برقرار رکھاجائے گا،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پرقبل از جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے حوالے سے ضلع کے مختلف مقامات پرمنعقد ہونے والی محافل میلاد اور برآمدہونے والے جلوسوں پر سیکیورٹی کے تمام ترانتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیاہے،جن پر سینکڑوں پولیس افسران وملازمان تعینات کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ ویلینٹئرز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔جلوس ہائے پر انچارج ڈیوٹی متعلقہ ایس ایچ اوجبکہ نگران متعلقہ سرکل آفیسر ہونگے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس ،ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ اورٹریفک اسٹاف بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اونے ضلع کے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس، جلوس انتظامیہ اور شرکاء سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے رویوں کو نرم رکھیں۔کوروناء وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل درآمدکروایاجائے۔ایلیٹ فورس اورڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ جلوسوں کے ارد گرداپنی گشت رکھیں گے۔ڈی ایس پی ٹریفک متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈیوٹی کا مقصدعید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلسہ جلوسوں کے دوران امن وامان قائم رکھنا ہے، فرقہ وارانہ، ہم آہنگی، بھائی چارے اورامن وامان کی صورت حال کو  برقرار رکھنا ہے ،ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کومزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اورمحفل نعت کے انعقاد کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈیوٹی الرٹ ہو کر سرانجام د یں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
11-10-2021
بہاول پور ()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،متعدد منشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںکو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ''منشیات سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاںجاری  رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کوگرفتارکرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیا،پولیس تھانہ بغدادالجدید،سمہ سٹہ،قائم پور،سٹی احمدپورشرقیہ،مسافرخانہ،خیرپورٹامیوالی اورنوشہرہ جدید نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمداقبال،غلام سیرانی،ذوالفقارعلی،عبدالغفار،زاہد حسین،محمدنادر،محمدفیاض،محمدعامر،محمدابرار،محمداظہر اورمحمداسلم کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے453 لیٹر شراب ولہن اور02 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں،پولیس تھانہ قائم پور، سٹی حاصل پور اورسمہ سٹہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سلیم عباس، فاروق افضل،محمداشفاق اورمحمدگلزار کو گرفتارکرلیا ، جن کے قبضہ سے03 کلو گرام کے قریب چرس برآمدکرلی، تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے پکار15پرچوری واردات کی من گھڑت اورجھوٹی کال کرنے پر ملزم ساجد کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا،پولیس تھانہ نوشہرہ جدید ،صدربہاول پور اورسٹی حاصل پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سعید احمد ،زین العابدین اورفراز علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے03 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------------

Monday, October 11, 2021