PRESS RELEASE DATED 12.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
12-10-2021
بہاول پور()پولیس خدمت مراکز/کائونٹرزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ ماہ ستمبر،ہزاروں شہری خدمت مراکز/کائونٹرزپرپولیس سے متعلقہ مختلف سروسز سے مستفید ہوئے،شہریوںکی خدمت اورآسانیاں پیداکرنا ترجیح ہے، شہریوں کے لیے سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے، نوکری کو عبادت سمجھتے ہوئے شہریوںسے خوش اسلوبی سے پیش آئیں،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔ 
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پور کے علاوہ ہسپتالوں میںپولیس خدمت کائونٹرزاورپولیس موبائل خدمت مرکز کام کررہے ہیں،جس میں شہریوںکوFIRکے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول پورمحمدالیاس اوران کی ٹیم نے ماہ ستمبر میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں بھی پولیس خدمت مراکز عوام الناس کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں پولیس خدمت کائونٹرز پرجاری عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ ستمبر کے دوران ان مراکز پر04ہزار کے قریب شہریوںنے خدمت مراکز/ کائونٹرزمیںدی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں FIR کے اندراج کی درخواست،میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ،کریکٹرسرٹیفکیٹ ،FIRsکی کاپی،کرایہ نامہ کا اندراج، تجدیدلرنرپرمٹ، تجدید ریگولر لائسنس،کاغذات کی گمشدگی رپورٹ،گاڑیوں کی ویر یفیکشن،جنرل پولیس ویر یفکیشن،لرنر رینیول،ڈرائیونگ لائسنس آن لائن/کریکشن،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرائم رپورٹ کا اندراج شامل ہیں۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹرجنرل آف پولیس رائو سردارعلی خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ عوام الناس کے لیے سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،جبکہ پولیس کو جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز/ کائونٹرز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کریں ۔نوکری کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام النا س سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
12-10-2021
بہاول پور()پولیس کی پروفیشنل بھکاریوں،منشیات فروشوں،قمار بازوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،منشیات،دائوپرلگی رقم اورناجائزاسلحہ برآمد،مقدما ت درج،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس پروفیشنل بھکاریوں ،قماربازوںاورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات ،دائوپرلگی رقم اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا،تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رسول بخش اورمحمدافضل کو بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، جبکہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدفاروق،محبوب احمد،محمدپرویزاورمحمدفیاض کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ دائو پرلگی رقم5250 روپے کے ساتھ تاش کے پتے بھی برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ سول لائنز،بغدادالجدید،عباس نگراورصدراحمدپورشرقیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صفدرانور،محمدندیم ،محمدجاوید اورمحمدسجاد کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے04 کلو گرام سے زائد چر س برآمدکرلی، پولیس تھانہ عنایتی اورخیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فیاض احمد ، محمدعماراورعمران شاہ کو گرفتارکرلیا ، جن کے قبضہ سے208 لیٹر شراب ولہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ مسافرخانہ اورسٹی حاصل پورنے ملزمان محمدساجد اورعبدالمجید کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------------------

Tuesday, October 12, 2021