PRESS RELEASE DATED 13.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

13-10-2021

بہاول پور()ٹریفک پولیس کاآرمی پبلک اسکول کے بچوں میں ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے تحت پروگرام کاانعقاد،قوانین کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمدکرکے مہلک حادثات سے بچا جاسکتا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے تحت ٹریفک پولیس نے آرمی پبلک اسکول کینٹ بہاول پورکے بچوں میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دینے کے لیے ایک پروگرام کا انعقادکیا،جس میںانچارج ایجوکیشن ٹریفک شازیہ رمضان  نے کہا کہ ہمیں ٹریفک سگنل وقوانین کی پاسدار ی کرنے چاہیے ،موٹرسائیکل چلانے والے سائیڈویومررز ضرورلگوائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا پتہ چل سکے اورنہ صرف اپنی بلکہ آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے موٹر سائیکل پر دوسرے شخص کی جان کی بھی حفاظت ہو سکتی ہے۔ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال دونوں سواروں کیلئے ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے میں ہیڈ انجری سے بچا جا سکے۔ قوانین پر عمل درآمد کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔دوران لیکچر انہوںنے بچوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمدکرکے مہلک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس   

-----------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

13-10-2021

بہاولپور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی اہم کارروائی،اغواء کا مقدمہ ٹریس،پیسوں/جائیدادکی خاطر قتل ہونے والے کی نعش برآمد،03حقیقی رشتہ دارگرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری، ایسا گھناؤنا فعل کرنے والے ملزمان کو تمام تر قانونی تقاضوں کے تحت انجام تک پہنچایا جائے گا، ایسے ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں، جن کو ہر صورت نشان عبرت بنایا جائے گا،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ''جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈ کے تحت مقدمات کی ٹریسنگ کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدربہاول پورپولیس کی اہم کارروائی،پیسوں / جائیداد کی خاطر قتل ہونے والے ہونے والے کی نعش برآمد،03حقیقی رشتہ دارکو گرفتارکرلیا۔ مدعی مقدمہ محمدنواز نے اپنے چچافقیر محمد (مقتول)کے اغواء ہونے کا مقدمہ تھانہ صدر بہاول پورمیں درج کروایا تھاکہ میرے چچا اپنے بھتیجے محمدحنیف سے ملنے ڈیرہ بکھا گیاجوکہ 3/4 دنوں تک واپس نہ آیا اورفون نمبر بھی بند ہوگیا ہے جس کی پتہ براری کی گئی جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ،کسی نامعلوم الاسم شخص نے اغواء کرلیا ۔ جس پر تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے فوری اغواء کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ایس ایچ اوتھانہ صدر بہاول پوراور ان کی ٹیم نے شب روز کی محنت سے مقتول کے بھتیجے شیر محمد، محمدحنیف اورعبدالغفور کو گرفتارکرلیا۔جنہوں نے دوران اینٹروگیشن اپنے چچاکے قتل کا اعتراف کرلیا ، مقتول کی نعش (باقیات) گھر کے اندرسے گڑنما کھوئی سے برآمدکروادی،جبکہ ملزمان اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مقتول کو تلاش / مقدمہ کی پیروی کرتے رہے۔ ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ایس ایچ اوتھانہ صدر اوران کی ٹیم کی کارکردگی کولائق تحسین قرار دیا اورشاباش بھی دی ، انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسا گھناؤنا فعل کرنے والے ملزمان کو تمام تر قانونی تقاضوں کے تحت انجام تک پہنچایا جائے گا، ایسے ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں، جن کو ہر صورت نشان عبرت بنایا جائے گاایسے عناصر کے خاتمے سے ہی بہاول پور کو پرامن ضلع بنایا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

Wednesday, October 13, 2021