PRESS RELEASE DATED 21.10.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

21-10-2021

بہاولپور ()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرکارروائی، متعدد جواری گرفتار،ہزاروں روپے داؤپر لگی رقم برآمد،مقدمات درج۔ قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر قماربازوںکے خلاف کارروائیوںکا سلسلہ جاری، تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے اسی سلسلہ میں مخبرکی اطلاع پر تھانہ کی حدود میں الگ الگ مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد جواریوںکو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے دائو پرلگی ہزاروں روپے برآمدکرلیے۔پہلی کارروائی میں ملزمان ماجد نیاز ،حیدر علی، محمدپرویز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم5120 روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ دوسری کارروائی میں ملزمان محمدرفیق،محمدرمضان، عبدالحمیداورمحمدلطیف کو گرفتارکرلیا ۔جن کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم42390 روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، قماربازی کے خاتمے کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

21-10-2021 

بہاول پور ()تھانہ کینٹ پولیس کی کارگزاری ، جعلی کرنسی کے ذریعے کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج ،یہ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن سے معاشرہ کے سیدھے سادے لوگ متاثر ہوتے ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی معاشرتی جرائم کے خاتمے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس معاشرتی امن خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، تھانہ کینٹ پولیس کو محمدشیر از نے درخواست دی کہ مسمی محمدعدنان سے پلاٹ کی با بت رقم50 ہزار روپے لینے تھے ، جس کومتعدد بار پیسے دینے کا کہا ،آج مسمی محمدعدنان رقم دینے میری دکان پرآیا اورمجھے رقم دی جس کو گواہان کی موجودگی چیک کیا جوکہ 25 ہزار روپے اورجعلی نوٹ تھے۔ جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی اورملزم محمدعدنان کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید اینٹروگیشن جاری اوراہم انکشاف متوقع ہے۔ ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کارروائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن سے معاشرے کے سیدھے سادے لوگ متاثر ہوتے ہیں،ایسے جرائم پیشہ افراد کامعاشرے کے لوگوں کو لوٹنا ظلم کے زمرے میں آتا ہے،جن کو گرفتار کر کے معاشرے کو ایسی گندگی سے پاک کیا جائے گا۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

21-10-2021

بہاول پور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی Child Abuseکیسزکے حوالے سے کارروائی،موضع ویسلاں میں طالب علم سے زیادتی کامقدمہ درج،ملزم گرفتار،بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصرہیں،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکارہوتاہے،ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔مرید حسین

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر عمل درآمدکرتے ہوئے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ صدربہاول پورکے علاقہ موضع ویسلاں میں طالب علم سے زیادتی کا ملزم عبدالرؤف گرفتارکرلیا گیا،شہری مرید حسین نے تھانہ صدربہاول پورپولیس کو درخواست دی کہ میرا بیٹا محمدوارث بعمری10/11 سالہ موضع ویسلاں مدرسہ میں پڑھتا ہے،الزام علیہ عبدالرؤف میرے بچے کو تعلیم دیتاتھا۔میرا بیٹا چھٹی لیکر گھر آیا اوررونا شروع کردیا،گواہان کی موجودگی میں اس نے بتلایاکہ شب درمیانی مجھے میرا استاد کمرہ میں لے گیا اوربدفعلی کی اورکہا کہ اگر شورکیا تو تمہیں مارونگا۔جس پر تھانہ صدربہاول پورپولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کیا، گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے ملزم عبدالرؤف کو گرفتارکرلیا،ڈی پی او کامران نے تھانہ صدر بہاول پورکی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصرہیں،ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے،ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------

 

 

 

Thursday, October 21, 2021