PRESS RELEASE DATED 22.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

22-10-2021 

بہاول پور()ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری،اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ،مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجائے ، مال مسروقہ برآمدکرکے مالکان کے حوالے کرنے سے عوام کا پولیس پر مزید اعتما دبڑھے گا، پولیس افسران صحیح معنوں میں شہریوں کی دادرسی کریں،ڈ ی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے موقع پرکھلی کچہریاں لگائیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہریوں کو مطمعن کیا۔شہریوں نے آئی جی پنجاب اورڈی پی او بہاول پورکے اس اقدام کو سراہااورمستقبل میں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ اس سلسلہ کومستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی، مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سنااورحل کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے دفاترروزانہ کی بنیاد پرشام03سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سنیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوںکے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ،مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجائے ، مال مسروقہ برآمدکرکے مالکان کے حوالے کرنے سے عوام کا پولیس پر مزید اعتما دبڑھے گا، پولیس افسران صحیح معنوں میں شہریوں کی دادرسی کریں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

-----------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

22-10-2021

بہاول پور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی ایک اورکارروائی،ساتھیوں کے ساتھ ملکر سالی سے گینگ ریپ کرنے والامرکزی ملزم گرفتار، تفتیشی افسران جدیدسائنسی اورفرانزک شواہدکی روشنی میںایسے سنگین مقدمات کو جلدازجلدیکسوکریں،ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے میں بہاولپور پولیس کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر عمل درآمدکرتے ہوئے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ صدربہاول پورنے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے گینگ ریپ کے مقدمہ میں ملوث ملزم حق نواز کو گرفتارکرلیا۔شہری خادم حسین نے تھانہ صدر بہاول پورپولیس کو درخواست دی کہ میری بڑی بیٹی کی کی شادی حق نواز کے ساتھ 4/5سال قبل ہوئی جوکہ ناراض ہوکر میرے پاس رہائش پذیر ہے۔ میرا داماد حق نواز میرے گھر آیا تو میری چھوٹی اکیلی گھر میں موجود تھی کو کہا کہ تمہارا والد بیمار اور ہسپتال جانا ہے، جس کے ساتھ وہ چلی گئی ،امروز میری بیٹی موقع پاکر واپس گھر آئی تو گواہان کی موجودگی بتلایاکہ حق نواز کسی نامعلوم جگہ پر لے گیا جہاں پر پہلے سے شبیر اورریاض موجوتھے۔ جنہوںنے میرے ساتھ زناء حرام کیا ۔ جس پر تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ملزمان کاتحرک کرتے ہوئے مرکزی ملزم حق نواز کوگرفتارکرلیا۔ڈی پی اونے تھانہ صدربہاول پورکی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے جنسی زیادتی اور ہراسگی جیسے معاملات معاشرے میں شدید اضطراب اور کرب کی کیفیت ابھارتے ہیں۔ ایسے عناصر کو ہر حوالے سے جدید اور سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سخت سزا دلائی جائے گی جو کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے نہایت ضروری ہے، اگر کسی پولیس افسر نے ان کیسز میں کوتاہی برتی تو ا سکو ہر گز درگزر نہیں کیا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

Friday, October 22, 2021