PRESS RELEASE DATED 23.10.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

23-10-2021 

بہاولپور()ڈی پی اومحمد فیصل کامران کاتھانہ ہیڈراجکاں میں کھلی کچہری کاانعقاد،عوامی شکایات پر عوام کے سامنے پولیس افسران کو جوابدہ بنا کر کھلی کچہری کا حقیقی سپرٹ قائم کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے۔جبکہ قتل سمیت متعددسنگین مقدمات میں پیش رفت کاجائزہ اورسرکل آفیسر،ایس ایچ اواورتفتیشی افسران کی موجودگی میں مقدمات کے فریقین کو سنا، عوام کے دکھوں کا مداواکرنے کے لیے اس تسلسل کو جاری رکھاجائے گاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجاسکے جوکہ ہماری ذمہ داریوں کا اہم جز ہے،تحصیلوں کی سطح پر ہونے والی کھلی کچہریوں کو پولیس کی تعریف و توصیف کی بیٹھک نہیں بننے دیا جائے گا،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے ویژن اوراحکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے تھانہ ہیڈ راجکاں میں سرکل یزمان کے چاروں تھانوں کی مشترکہ کھلی کچہری لگا ئی،یزمان سرکل کے  تھانوں سٹی یزمان،صدر یزمان،ہیڈ راجکاں اور تھانہ ڈیراور کے قتل سمیت سنگین مقدمات کے فریقین کوتفتیشی افسران موجودگی میں سناجبکہ اس موقع پر سرکل آفیسریزمان اورایس ایچ اوز بھی موجودرہے۔ زیر تفتیش مقدمہ کے حوالے سے دونوں فریقین کی بات کو سن کر قانونی طریق کار کے مطابق اس پر تفتیشی افسران سے پوچھ گچھ کرتے رہے اوران پر قانونی کارروائی کے فوری احکامات جاری کئے ۔انہوںنے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نا قص تفتیش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،مقدما ت کو SOP کے مطابق بروقت یکسونہ کرنااورشہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی ،تاخیری حربے کو ترک کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کرنااولین ترجیح ہونی چاہیے۔بعدازاںسرکل آفیسر ،تھانوں کے ایس ایچ اوزتفتیشی افسران کی موجودگی میں کھلی کچہری لگائی ،جس میںمتعدد شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکو سنائے،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ا ونے کہا کہ عوام کو سفری مشکلات سے بچانے کے لئے دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کے تسلسل کابرقراررکھاجائے گا،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے24 تھانوں کے باہر میرا موبائل نمبر لکھا ہوا ہے عوام کسی بھی معاملے میں مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں،صبح ہو یا شام دن ہو یا رات عوام کو فوری ریسپانس دیا جائے گا، عمومی طور پر دوردراز علاقوں میں لگنے والی کھلی کچہریوں کو ایس ایچ او ز کی طرف سے ’’مینج‘‘ قرار دیا جاتا ہے جہاں پر محض پولیس کی تعریف و توصیف ہوتی ہے،میں حوصلہ افزائی کا قائل ہوں کام کرنے والے پولیس افسران کو اس کا عوامی سطح پر ایوارڈ اور ریوارڈ ملنا چاہیے لیکن کھلی کچہری میں محض پولیس کی تعریف و توصیف کھلی کچہری کے اصل سپرٹ کو تباہ کر دیتی ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

23-10-2021 

بہاول پور ()تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار،21 ہزارروپے سے زائدداؤ پر لگی رقم برآمد، جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی اومحمدفیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کی مخبر کی اطلاع پرقماربازوںکے خلاف کارروائی،متعددقماربازوںکوگرفتارکرلیا۔جن میںمحمدعمران،محمدعامر،محمدخباب،محمدفرقان،غلام قاسم،گلزاراحمد،محمدرفیق،عبدالغنی،گلزارعلی اورمحمدعاقب شامل ہیں، ان سے21100 روپے داؤ پر لگی رقم کے ساتھ تاش کے پتے بھی برآمد کرلیے۔ تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

23-10-2021 

بہاول پور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گاہے بگاہے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث A کیٹگری کا مجرم اشتہاری 14 سال بعد گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجا کر مقدمات میں ملوث آزاد مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیاجائے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس کامجرم اشتہاریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے،تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے اسی سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبرکے مقدمہ میں ملوث Aکیٹگری کے مجرم اشتہاری سکندرحیات کو14سال بعد گرفتار کر لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں،ان کو ہر صورت فالو کیا جائے،جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

 

 

Saturday, October 23, 2021