PRESS RELEASE DATED 24.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز`

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

24-10-2021 

بہاول پور()تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ، متعدد منشیات فروش ،قماربازاورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پابندسلاسل کردئیے، بھاری مقدار میں شراب، دائو پرلگی رقم اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ۔جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس  سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،ایس ایچ اوتھانہ سٹی حاصل پوراوران کی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعددمنشیات فروش،قماربازاورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کوپابند سلاسل کرکے بھاری مقدار میں شراب، دائو پرلگی رقم اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدسلیم،محمدشعیب،محمدآصف،محمدسعید،محمدخالد،محمدسجاد،جعفرحسین اورمحمدزاہدکو گرفتاران کے قبضہ سے200لیٹر شراب برآمدکرلی،جواء کھیلنے والے محمدابوبکر ،محمدشعیب اورقیصر کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے2900روپے دائو پرلگی رقم ،موٹرسائیکل اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔اسلحہ غیرقانونی رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدزاہداورمحمداسماعیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عددپسٹل 30 بوربرآمدکرلیے۔تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،ان کا قلع قمع کر کے عوام کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی اسی طرح کارروائیاں کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

24-10-2021 

بہاول پور()تھانہ سول لائنزپولیس کی کارروائی،کم سن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والاملزم48گھنٹوں میں گرفتار،ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اوربچوں سے زیادتی اورتشدد ناقابل برداشت ہے ، بہاول پورپولیس اس حوالے سے زیر وٹالرنس پالیسی کو یقینی بنارہی ہے ،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان وانسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی طرف سے معاشرے کے ہر طبقے کے جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کے لئے پروفیشنل پولیسنگ کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی،کم سن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، شہری محمدرمضان نے تھانہ سول لائنز پولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی بعمری6/7 سالہ بک سنٹر سے نورانی قاعدہ لینے گئی اورکافی دیر بعد واپس آئی چپ چاپ گم سم رہی ،میری بیٹی کو رات کو شدید بخارہوگیا۔ امروز صبح میری بیوی اورگواہان کی موجودگی میں بتلایاکہ جب نورانی قاعدہ لینے گئی مسمی دانش نے بک سنٹر کے اندر میرے ساتھ نازیبا حرکات کیںاوربدلے میں مجھے پیسے دیکر روانہ کردیا ، جس پر تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکیااورتحرک کرتے ہوئے ملزم دانش کو 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتارکرلیا۔ڈی پی اونے تھانہ سول لائنزپولیس کی کارگزاری پر ایس ایچ اواوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش بھی دی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے افراد کی وجہ سے معاشرہ بدامنی کا شکار ہوتاہے، یہ بچے ہمارے اپنے ہیں،ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اوربچوں سے زیادتی اورتشدد ناقابل برداشت ہے،بہاول پورپولیس اس حوالے سے زیر وٹالرنس پالیسی کو یقینی بنارہی ہے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

------------------ 

Sunday, October 24, 2021