PRESS RELEASE DATED 25.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز`

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
25-10-2021
بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعدد شراب فروش،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت جھوٹی اطلاع دینے والاگرفتار، شراب اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پورسے منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے جوکہ ہمارے فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ'' پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس تھانہ صدربہاول پور،بغدادالجدید،عباسنگر،سمہ سٹہ، عنایتی اورسٹی حاصل پورنے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان جہانگیرعلی،شہباز،رضوان،محمدیوسف،سرفراز، طلحہ،محمدارشاد اورمحمدراشد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے06 عددپسٹل30 بور،رپیٹر12 بور اوربندوق 12 بور برآمدکرلی۔پولیس تھانہ عنایتی،صدرحاصل پور اورعبا سنگرنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان بہادر خان،محمدالطاف،ممتازحسین،محمدافضل،ظفرحسین اورمحمدکبیر کوگرفتارکرلیا،ان کے قبضہ سے200لیٹر سے زائد شراب ولہن اور01چالوبھٹی شراب برآمدکرلی۔تھانہ اوچ شریف پولیس نے پکار15 پر قبضہ کی بابت جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم قیصر کوٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
25-10-2021
بہاول پور()پولیس کابھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن،متعددپروفیشنل بھکاری گرفتار، مقدمات درج، گداگری ایک لعنت ہے،اس کاروبار میں ملوث گروہ کوبے نقاب کیا جائے گا،تاکہ بہاول پورکو ایسے عناصرسے پاک کیا جاسکے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنر ل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی "بھکاریوں سے پاک معاشرہ"پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملکرضلع بھرمیں ٹریفک سگنلز،بازار،شاہراؤں،چوک سمیت پبلک مقامات پربھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پروفیشنل بھکاریوں کوگرفتارکرلیا۔ کارروائیاں کرنے والے تھانہ جات میں بغدادالجدید، عباس نگر،مسافرخانہ، سٹی احمدپورشرقیہ اورسٹی حاصل پورشامل ہیں جبکہ بھکاری ملزمان میں حبیب الرحمن،محمدریاض،خان دلاور،وحید احمد،مرید احمد،خادم حسین،محمدشاہد اورغلام حسین شامل ہیں۔ متعلقہ تھانہ جات نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے اوریہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے، پروفیشنل بھکاریوں کو معاشر کے لیے ناسورنہیں بننے دیا جائے گا، اس میں ملوث افراد وکاروبارکرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں جیل کی راہ دکھائی جائے گی،تاکہ بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

Monday, October 25, 2021