PRESS RELEASE DATED 26.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

26-10-2021

 

بہاول پور()پولیس کی ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کاررروائیاں،پکار15پر جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اورمنشیات فروش بھی پابندسلاسل کردئیے،ناجائزاسلحہ اورمنشیات برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے پکار15 پر ڈکیتی کی واردات کی من گھڑت اورجھوٹی کال کرنے پر ملزم محمدصفدر کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی حاصل پور،سٹی یزمان ،کینٹ،صدربہاول پوراورصدراحمدپورشرقیہ نے ملزمان محمدجنید،محمدارسلان،محمدجنید،مبشر احمد،محمدفیصل،محمدعامر،محمداظہراورنازک حسین کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے08 عدد پسٹل30 بوراورمتعددروند برآمدکرلیے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ اورسٹی احمدپورشرقیہ نے ملزمان مظفر نعیم اورعابد رضاکوگرفتارکرلیاجن کے قبضہ سے60 لیٹر شراب برآمدکرلی جبکہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے منشیات فروش ملزم محمداجمل کے قبضہ سے440 گرام چرس برآمدکرلی۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

26-10-2021 

 

بہاول پور()تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی کارروائی،سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری Aکامجرم اشتہاری 09سال بعدگرفتار،دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجا کر مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیاجائے، تاکہ مقدمات کو یکسوکرکے ملزمان کوقرار واقعی سزادلوائی جاسکے، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی اوکی ہدایت پر پولیس نے مجرم اشتہاریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے،تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث کیٹگریA کے مجرم اشتہاری عرفان کو09سال بعد گرفتار کر لیا،ڈی پی اونے مجرمان  اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں،ان کو ہر صورت فالو کیا جائے اور اس سلسلہ میں جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں، ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے،تاکہ مقدمات کو یکسو کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

Tuesday, October 26, 2021