PRESS RELEASE DATED 27.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

27-10-2021

بہاول پور()پولیس کی پروفیشنل بھکاریوں،شراب فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،مقدما ت درج،اسی طرح پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پربہاول پورپولیس پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ ناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا،تھانہ اوچ شریف ، مسافرخانہ اورصدربہاول پورنے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صہیب علی،ارشد، شرافت علی اوربشیر احمدکوبھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا،تھانہ عباس نگر پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ دتہ اورغلام یسین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 49 لیٹر شراب برآمدکرلی ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادالجدید، مسافرخانہ اورڈیراورنے ملزمان محمددلاور، شہزاد سہیل ،محمدسجاد اورعلی رضاکو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی اونے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

27-10-2021

بہاول پور()سٹی ٹریفک پولیس کا گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ کے طالب علموںمیں ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرام کاانعقاد،حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنااورٹریفک کے بارہ میں لاعلمی ہے۔ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا ''محفوظ شاہراہ محفوظ مستقبل کی ضمانت" کے حوالے سے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ بہاولپورکے طالب علموںمیں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ انچارج ایجوکیشن سینئرٹریفک وارڈن شازیہ رمضان نے طالب علموں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کم عمر افراد کاوئیکلز چلانا منع ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں ۔ون ویلنگ قابل گرفت و قابل سزا کے ساتھ ساتھ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام بھیانک موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے۔فوگ اور سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں، گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،آخر میں طالب علموں میں ٹریفک آگاہی سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Wednesday, October 27, 2021