PRESS RELEASE DATED 28.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

28-10-2021 

 

بہاول پور ()تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمہ درج۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے مخبر کی اطلاع پرقماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعددقماربازوں کوگرفتارکرلیا۔قماربازوں میں صابر،فرحان ،ہاشم ،شاکر ،عمران اورغلام نازک شامل ہیں۔ان کے قبضہ سے10600روپے داؤ پر لگی رقم کے ساتھ بلیرڈ کا سامان بھی برآمد کر لیا۔ تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔ان کے خلاف بھرپورکاررروائیا ں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔

 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

28-10-2021

بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے مارننگ وایوننگ کے68ویں بیج کی ٹریننگ مکمل،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورزکی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی  کی بہترین تربیت دی جاتی ہے، اسی سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے68 ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ کے پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے کی مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اور آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی اونے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،کسی بھی شہری کو میرٹ کے خلاف ڈرائیونگ لائسنس ایشو نہ کیا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

Thursday, October 28, 2021