PRESS RELEASE DATED 30.10.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

30-10-2021 

بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کاکھلی کچہری کے حوالے سے احسن اقدام،فیلڈ مصروفیات کے دوران بھی ڈی پی اوآفس بہاول پورمیںکھلی کچہری میں آنے والے متعددشہریوں کے مسائل جدیدٹیکنالوجی زوم ایپ کے ذریعے سنے ،متعلقہ افسران کو شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے ڈی پی اوآفس رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری،اس سلسلہ کو مزید جاری رکھا جائے گاتاکہ بلاتاخیرشہریوں کے دکھوں کومداوا ہوسکے،میںاطمینان محسوس کرتا ہوں کہ بہاول پور کے شہری مجھ پراعتماد رکھتے ہیں،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کے حوالے سے ایک اوراحسن اقدام،فیلڈ مصروفیات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوںکے مسائل سنے۔ کثیر تعداد میں شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کارخ کیا۔اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی کہ ڈی پی اومحمدفیصل کامران فیلڈ مصروفیات کے دوران بھی زوم ایپ کے ذریعے ان کے مسائل سنے گے۔ڈی پی اوکے اس اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا اوردعائیں دیں۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی اونے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے،جو ویژن اورپالیسی لیکر ضلع بہاول پورپولیس کی کمانڈ سنبھالی میں اسی پالیسی کے تحت اپنی تعیناتی کے آخری دن تک عمل پیر ارہوں گا،مجھے یہ بات سن کر اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،شروع ہونے والے اس سلسلہ کو مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ بلاتاخیر شہریوں کے دکھوں کا مداوا اور مسائل میرٹ پر فوری حل ہوسکیں۔

جام  محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

30-10-2021

بہاول پور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں متعددملزمان پابند سلاسل کردئیے،منشیات،ناجائز اسلحہ اوردائو پرلگی رقم برآمد،مقد مات درج۔معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے، ڈی پی او ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی اوکی ہدایت پر بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلہ میں تھانہ صدر بہاول پورنے تھانہ کی حدودمیں مخبران کی اطلاع پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو پابند سلاسل کرکے منشیات ،ناجائز اسلحہ اوردائو پرلگی رقم برآمدکرلی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ذوالفقار عرف سدو، شاہد نذیراورعلی احمد کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے1600 گرام چرس اور150 گرام کے قریب آئس نشہ برآمدکرلیا۔ قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدرضوان ،لال محمد،ناصر علی، محمداختر اوربلال کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے5800 روپے دائو پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم محمدعلی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30 بور برآمدکرلیا۔ تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے،معاشرتی امن کو برقرار رکھنا اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Saturday, October 30, 2021