PRESS RELEASE DATED 20.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(615)

20-11-2021

بہاول پور()تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی مختلف مقامات پرکارروائیاں،منشیات اورناجائز اسلحہ کے ملزمان کے علاوہ سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی والا ملزم کو بھی پابند سلاسل کردیا،مقدمات درج۔جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے تھانہ کی حدودمیں مخبران کی اطلاع پر مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کوپابند سلاسل کرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدشفیق اورعبدالرشید کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے80 لیٹر شراب برآمدکرلی۔منشیات فروش ملزم ظہوراحمد کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے550 گرام چرس برآمدکرلی۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمداکرم اورجامس مسیح کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے سائوند سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے غلام شبیر کو بھی گرفتارکرلیا۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا ہے کہجرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------+

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(616)

20-11-2021

بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،ورکنگ ڈے کے آخری روز40شہریوں نے اپنی داد رسی کے لیے ڈی پی او آفس کا رخ کیا،لوکل سطح پرعوام کے مسائل اور شکایات کو دور کیاجا رہاہے،شہریوںکومیرٹ پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورانسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ڈی پی او آفس میںورکنگ ڈے کے آخری روزبھی کھلی کچہری لگائی،40شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکوبیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ان کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ہمارے لیے یکساں ہیں ،بلا تفریق تھانہ کی سطح پر ہی شہریوںکے مسائل کو حل کیا جائے،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتر بنایاجائے،انہوںنے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوکل سطح پرعوام کے مسائل اور شکایات کو دور کیا جا رہاہے،شہریوںکومیرٹ پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------

Saturday, November 20, 2021