PRESS RELEASE DATED 21.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(617)

21-11-2021 

بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پراتوار کے روزمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورپولیس افسران کوچیک کیا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھا جارہاہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہشہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھا جارہاہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(618)

21-11-2021

بہاول پور()تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،مقدمات درج،تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیںتاکہ معاشرتی امن کو برقرار رکھا جاسکے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان قاسم ،عبدالحمید،ذوالفقار ،محمدجمیل اوررشید ماتم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے87 لیٹر شراب ،200 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدعثمان، محمدسلیم اورعبدالحمید کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1730 گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتارکرلیا۔تھانہ بغدادالجدید پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہم دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرتی امن کو برقرار رکھا جاسکے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Sunday, November 21, 2021