ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(619)
22-11-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،ضلعی پولیس نے پچھلے04روزمیںمختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران کے علاوہ درجنوں ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے عناصر کو گرفتاکرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرضلعی پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات محنت اور جانفشانی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے پچھلے04روزمیں کارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران کے علاوہ درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑے کردئیے۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کیٹگریAکے02اورBکے24جبکہ کیٹگریAکا01اورBکے07عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے13مقدمات درج کرکے13ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے12370گرام چرس برآمدکرلی۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 21 مقدمات درج کرکے 22 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے859 لیٹر شراب ولہن اور02 چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔اسلحہ غیر قانونی رکھنے والوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے17مقدمات درج کرکے17ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے15عددپسٹل30 بور اور02بندوق12بور برآمدکرلی۔بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 03 جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے سائونڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات وعارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر06 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے عناصر کو گرفتاکرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
-------------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(620)
22-11-2021
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری،58شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو لائیو کالزپر احکامات جاری،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ اورپبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھرپورتوجہ دی جائے تاکہ شہریوں کاپولیس پر مزید اعتماد بحال ہوسکے،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل حل اوردادرسی کے لیے کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری ہے۔58شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لائیو احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں، جس کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
--------------------
Monday, November 22, 2021