PRESS RELEASE DATED 23.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(621)

23-11-2021

بہاولپور()تھانہ عباس نگر پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اورسائوندسسٹم ایکٹ کے تحت کارروائیاں، ملزمان گرفتار،مقدمات درج،اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ایسے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' اسلحہ سے پاک معاشرہ'' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات پر تھانہ عباس نگرپولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے علاوہ سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرلیا،اسلحہ غیر قانونی کے ملزمان میں غلام محی الدین ، محمدسجاد اورمحمدعدنا ن شامل ہیں۔ان کے قبضہ سے03 عددپسٹل30 بور اورمتعدد روند برآمدکرلیے۔جبکہ سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم محمداصغر کو گرفتارکرکے ڈیک وسائونڈسسٹم برآمدکرلیا۔تھانہ عباس نگرپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا کہ اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ایسے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، ڈی پی اونے ایس ایچ اوتھانہ عباس کی کارکردگی کولائق تحسین قرار دیتے ہوئے شاباش دی۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(622)

23-11-2021

بہاول پور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کاکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری،55 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے،طویل دورانیہ کے دوران کھڑے رہ تمام شہریوںکی بات کو تفصیل سے سنا،متعلقہ افسران کو آن کال لیکرشہریوں کی درخواستوں پر فوری اوردئیے گئے ٹائم فریم میں ریلیف اوردادرسی کرنے کا سخت احکامات جاری،کھلی کچہری میرے لیے اولین ترجیح ہے اورآنے والے معزز شہری میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی اومحمدفیصل کامران کااپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری ہے۔ 55 شہریوں نے اپنے مسائل کو ڈی پی اوکے سامنے رکھے۔ڈی پی اونے طویل دورانیہ کے دوران کھڑے رہ کر آخری شہری تک سب کی بات کو تفصیل سے سنا اورمتعلقہ افسران کو آن کال لیکرشہریوں کی درخواستوں پر فوری اوردئیے گئے ٹائم فریم میں ریلیف اوردادرسی کرنے کے سخت احکامات جاری کرنے کے علاوہ شہریوں کواپنے دفاترمیں سنتے ہوئے کی تصویر بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے۔مختلف درخواستوں پر مقدمات کے اندراج،انکوائری اورعدالتی احکامات پرمن وعن عمل درآمدکرنے کی ہدایات جاری کیں۔جبکہ گزشتہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والی درخواستوں پر کی گئی کاررروائیوں کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کیا،جس پر شہریوں نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا اوربہاول پور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی اورمحمدفیصل کامران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ میرا فرض ہے اورحقوق العباد کا تقاضا بھی یہی ہے ۔ڈی پی او نے پولیس آفیشلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی درخواست پر ہرصورت قانونی کارروائی متعین وقت میں ہو اورنہ ہی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------

 

 

Wednesday, November 24, 2021