PRESS RELEASE DATED 24.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(623)

24-11-2021

بہاولپور()تھانہ صدر حاصل پورپولیس کی بین الاضلاعی شراب فروش کے خلاف کارروائی،02ملزم گرفتار، زیرسواری گاڑی بھی پولیس قبضہ میں لینے کے علاوہ ولائتی شراب کی بھاری کھیپ کے وہزاروں روپے وٹک رقم بھی برآمد، مقدمہ درج،ایسی معاشرتی برائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک اور اس کے تدارک کے لیے دستیات وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی منشیات کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ صدرحاصل پور پولیس نے تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ولائتی شراب کی بوتلیں و ٹین پیک برآمد کر لیے،پولیس تھانہ صدر حاصل پورنے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کارویگنارکو روکا،کار کی تلاشی لینے پر ولائتی شراب کی مختلف اقسام کی چھوٹی وبڑی بوتلیں اور ٹین پیک کل110عدد برآمد ہوئے، ملزمان نے ولیم اوراقبال مجید سکنہ بہاول نگرکے نام سے شناخت کروائی، ملزمان کی زیر سواری کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاجبکہ ملزمان سے وٹک رقم 29 ہزار روپے سے زائد جوکہ شراب سپلائی فروخت کرکے اکٹھی کی تھی برآمدکرلی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان بہاول پورکے علاوہ بہاول نگر بھی شراب سپلائی کرتے ہیں، تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ اگر یہ شراب مقررہ اہداف تک پہنچ جاتی تو اس سے معاشرتی امن خراب ہوتا،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، معاشرے کو ایسے عناصرسے پاک کرنے کی جنگ جاری ہے۔اس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈی پی اونے شراب پکڑنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ 

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

 

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(624)

24-11-2021 

بہاول پور()ٹریفک پولیس کاگورنمنٹ کینال ویوہائی اسکول کالی پلی کے بچوں میں ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پروگرام کاانعقاد،ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنااورلاعلمی ہے،سموگ کے دوران احتیاطی تدبیر اختیارکریں ، ماسک کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے تحت ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ کینال ویو ہائی اسکول فار بوائز کالی پلی کے بچوں میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی  کے حوالے سے پروگرام کا انعقادکیا،جس میںانچارج ایجوکیشن ٹریفک شازیہ رمضان  نے کہا کہ، ہمیں ٹریفک سگنل وقوانین کی پاسدار ی کرنے چاہیے ،موٹرسائیکل چلانے والے سائیڈویومررز ضرورلگوائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا پتہ چل سکے اورنہ صرف اپنی بلکہ آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے موٹر سائیکل پر دوسرے شخص کی جان کی بھی حفاظت ہو سکتی ہے۔ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال دونوں سواروں کیلئے ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے میں ہیڈ انجری سے بچا جا سکے۔ قوانین پر عمل درآمد کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔دوران لیکچر انہوںنے بچوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، دھند اورسموگ کے دوران تمام تر احتیاطی تدبیر اختیار کریں،غیر ضروری سفر نہ کریں۔ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس   

Wednesday, November 24, 2021