ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(625)
25-11-2021
بہاول پور()تھانہ صدرحاصل پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،مجرمان اشتہاری،ٹارگٹ آفینڈر، قمارباز،منشیات فروش،اسلحہ ناجائز کے علاوہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم بھی گرفتارکرلیا، منشیات ، دائو پرلگی رقم ، اسلحہ ناجائز،برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتاررکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری، ٹارگٹ آفینڈر، قمارباز،منشیات فروش ، اسلحہ ناجائز کے علاوہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم بھی گرفتار، منشیات ، دائو پرلگی رقم اوراسلحہ ناجائز بھی برآمدکرلیا۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث کیٹگریA کے مجرم اشتہاری اشفاق جبکہ کیٹگری B کے 02 احسان عرف بھولا اورفیاض احمد کے علاوہ ٹارگٹ آفینڈر کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے نورمحمد، دورمحمد اورمحمدصدیق کو گرفتارکرلیا۔قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تجمل عباس،عبدالحنان ، سخاوت علی، رضی حسین اورعلی زیب کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم1200 روپے اوربلیرڈ سامان برآمدرکرلیا۔ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم نورمحمدکو گرفتارکرکے اس5000 روپے ریکور کرنے کے علاوہ دوران تفتیش اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور بھی برآمدکرلیا۔ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدصدیق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے120 لیٹر شراب ،235 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔ منشیات فروش ملزم محمدعلی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے540 گرام چرس برآمدکرلی۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان اصغر علی اورمحمدزاہد کے قبضہ سے02 عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتاررکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا،ان خیالات کااظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کواسی طرح کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
-------------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(626)
25-11-2021
بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کارروائی/دادرسی نہ کرنے پر02ایس ایچ اوز کو شوکازنوٹس جاری، شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،شہریوں کو میرٹ پرہرصورت انصاف فراہم کیا جائے،ایسانہ کرنے والے افسران کسی عہدے کے اہل نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ،35شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکوبیان کیے،02شہریوں نے بروقت کارروائی/ دادرسی نہ کرنے کی شکایت کی،جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اور سول لائنزکوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جبکہ دیگر درخواستوں پرانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اوردادرسی کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری میرٹ پر حل کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
----------------
Thursday, November 25, 2021