PRESS RELEASE DATED 26.11.2021 شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(629)

26-11-2021 

بہاول پور()پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر/ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ساجد کیانی کی پنجاب کے تمام پی آراوزاوراسٹاف سے ویڈیولنک میٹنگ۔ 

ویڈیولنک میٹنگ میںپنجاب پولیس تعلقات عامہ کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری،  شہریوں کی جان ومال اورعزت آبروکی حفاظت اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔شہریوں میں پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کے حوالے سے اچھی کارکردگی کوزیادہ سے زیادہ نمایاں طورپر اجاگر کیاجائے،جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے سوشل میڈیاپر شہریوں کی طرف سے طلب کی گئی مدد اورکمپلین پر فوری ریسپانس کیاجائے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کی ہدایات پرپنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر/ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ساجد کیانی نے پنجاب کے تمام ریجنل اوراضلاع سمیت پولیس کے دیگر یونٹس میں تعینات پبلک ریلیشنز آفیسر ومتعلقہ اسٹاف کے ساتھ ویڈیولنک  میٹنگ کی۔ویڈیولنک میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنزکے ہمراہ آئی جی پی پنجاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج اسامہ محمودبھی موجود تھے۔پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر/ڈی آئی جی آپریشز پنجاب ساجد کیانی نے گزشتہ ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اوراس میں مزید بہتری لانی کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال اورعزت آبروکی حفاظت اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔شہریوں میں پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیادپر پولیس کی طرف سے کی جانے والی اچھی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ نمایاں طورپر اجاگرکیاجائے۔ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے سوشل میڈیاپر شہریوں کی طرف کی گئی کمپلین پر فوری ریسپانس کریں۔عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جارہاہے۔ تاہم ان تما م خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار اورعام آدمی کو اس تک رسائی اورآگاہی کے لیے پنجاب پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ کی تربیت وآگاہی کے لیے خصوصی ورکشاپس کاانعقاد کیا جائے گااور کارکردگی کو جانچنے و بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ طورپر کانفرنسز کا انعقاد بھی کیاجائے گا۔ ضلع بہاول پورسے ویڈیولنک کانفرنس میں پبلک ریلشنز آفیسر جام محمدساجد نے پی آر او برانچ کے اسٹاف کے ساتھ شرکت کی۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

Friday, November 26, 2021