PRESS RELEASE DATED 27.11.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(630))

27-11-2021

بہاول پور ()تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کاسوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والے کے خلاف کارروائی،ٹک ٹاکر اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج، سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں،ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں بد امنی دہشت پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرسوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کرنے کے سلسلہ میں تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارروائی ،ٹک ٹاکر ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم خوشی محمدعرف راجونے سوشل میڈیا کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کے شہریوں میں غلط تاثراور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اس موقع پر کہا کہ شر پسند عناصر کو معاشرے کے دشمن ہیں، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں،ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں بد امنی دہشت پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------------

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(631)

27-11-2021

بہاولپور()تھانہ سول لائنز پولیس کی معاشر تی برائی کے خلاف بڑی کارروائی،قحبہ خانہ پرریڈکرتے ہوئے متعدد مردوخواتین کو گرفتارکرلیا۔سائونڈسسٹم،شیشہ/نشہ سمیت نقدی اورموبائل کو قبضہ لے لیا۔مقدمہ درج۔معاشر تی برائیوں کے گھناونے فعل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،معاشر ے کو ایسے عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری۔تھانہ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانہ پرریڈکرتے ہوئے متعدد مردوخواتین کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس کے تفتیشی افسر کومخبر نے اطلاع دی کہ مسلم کالونی عقب لاری اڈہ میں محمدعارف نے مکان کرایہ پرلے کر قحبہ خانہ بنایاہواہے۔جہاں پر عورتیں بلوا کرجسم فروشی کے ساتھ ساتھ اونچی آواز سائونڈسسٹم جبکہ چندلوگ شیشہ پی رہے ہیں ریڈکیاجائے توپکڑے جاسکتے ہیں۔اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدعارف،محمدقاسم،محمدعمران،علی شان،محمداختر،محمدشان،امدادعلی،محمدپرویز،مسعودالحسن،کومل،علیزہ،خوشی،نادیہ ،سپنا، رخسانہ کوگرفتارکرلیا۔موقع سے سائونڈسسٹم،نقدی ،شیشہ / نشے کا سامان اورموبائل فونز کو قبضہ میں لے لیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزمان کے خلاف قحبہ خانہ، سائونڈسسٹم اورسموکنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہمعاشر تی برائیوں کے گھناونے فعل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،معاشر ے کو ایسے عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(632)

27-11-2021

بہاول پور()تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی اہم کامیابی، بیوی کو قتل کرنے والاسفاک ملزم چندگھنٹے میں گرفتار،آلہ قتل برآمد،مقدمہ درج۔ڈی پی اونے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی'' جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ''کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوچند گھنٹوں میں گرفتاراورآلہ قتل برآمدکرلیا۔مدعی مقدمہ عمران خان نے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو بیان کیاکہ مورخہ26.11.21کو اپنے گھر واقع شعیب ٹاؤن میں آیاتو میری والدہ مسماۃ منظوراں بی بی اورمیرا والد اللہ بخش گھر موجود نہ تھے۔پوچھنے پربیوی نے بتلایاکہ وہ لکڑیاں کاٹنے لیے گئے ہوئے ہیں۔ کافی دیر واپس نہ آئے توہمراہ گواہان تلاش کرنے کے لیے نکلے۔ انہیں تلاش کرتے ہوئے باغ کے اندر گئے تو چیخ وپکار اوربچاؤ بچاؤ کی آوازیں سنیں۔ نزدیک پہنچے تو دیکھا کہ میرا والد میری والدہ کو کلہاڑی کے وار کرکے ماررہاتھا۔جوکہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گرگئی۔ میرا والد ہمیں نزدیک آتا دیکھ فرارہوگیا۔جس پر تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا۔ ملزم اللہ بخش کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ جبکہ آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرارد یا اورشاباش دی۔ڈی پی اومحمد نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ایسے عناصر کے وجہ سے معاشر ے کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیاجائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------------

Saturday, November 27, 2021