PRESS RELEASE DATED 28.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(633)

28-11-2021

بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(634)

28-11-2021

بہاولپور ()آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز کے تحت تھانہ صدربہاول پورپولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کارروائی،55 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کرنے کے علاوہ10 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان کی آپریشنل گائیڈلائنز کے حوالے سے جاری احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق قمار بازوں کے خلاف  کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ صدربہاول پورپولیس نے بھی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروںروپے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی،تھانہ صدربہاول پورپولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ علاقہ تھانہ صدربہاول پورکی حدودبستی لبانہ کے قریب بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں،جس پر فوری طور پر ریڈ کرتے ہوئے10کس ملزمان عاشق حسین،محمدرمضان ،محمداقبال،محمدشاہد،محمدنذیر،محمدمنیر،محمدظفر،فداحسین،حسین عباس اورعجب گل کو گرفتار کر لیا، موقع پر سے داؤ پر لگی رقم 55 ہزار 800 روپے، متعدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، تھانہ صدربہاول پورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے جاری احکامات پر من وعن عمل درآمدکروایاجائے گا۔ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،قمار بازوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جواء کرنے اور کروانے والے دونوں فریقین جرم کے مرتکب ہیں۔ قانون اور دین اسلام نے جس کو حرام قرار دیا ہے، اس جرم کا خاتمہ ہی اسلامی معاشرے کو مستحکم کر سکتا ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

Sunday, November 28, 2021