PRESS RELEASE DATED 29.11.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(635)

29-11-2021

بہاولپور ()آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنزکے تحت پولیس کی قماربازوں کے آپریشنز،درجنوں گرفتار، ہزاروں روپے دائو پرلگی رقم برآمد، مقدمات درج۔قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں، آپریشنل گائیڈلائنز کے تحت بھرپورکارروائیاں رکھی جائیں، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی آپریشنل گائیڈلائنز اورمعاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات پرقماربازوں کے خلاف بھر پورآپریشن،درجنوں گرفتار،ہزاروں روپے دائوپرلگی رقم برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں میں تھانہ نوشہرہ جدید،سٹی احمدپورشرقیہ،سٹی یزمان،صدرحاصل پور،اوچ شریف،صدربہاول پور،چنی گوٹھ،سٹی حاصل پوراوربغدادالجدیدشامل ہیں۔جنہوں نے ملزمان محمدجمیل،اصغر،محمدندیم،شبیراحمد،منیراحمد،مشتاق احمد،امان اللہ،غلام فرید،خادم حسین،عبدالاحد،شہزادعمر،حماداسحق،محمدامجد، ساجد حسین،عرفان اللہ،احمدنواز،عبدالخالق،مریدحسین،محمدکاشف،حبیب احمد،محمدرفیق،محمدآصف،عاشق حسین،محمدرمضان،محمداقبال، محمدشاہد،محمدنذیر، محمد منیر،محمدظفر،فداحسین،حسین عباس،عجب گل،عبدالغنی،شاہد،محمدشفیق،نذیر احمد، شکیل احمد، محمدایاز، حبیب احمد، محمدسلیم،مسماۃمریم بی بی اوراللہ دتہ کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے92810 روپے دائوپرلگی رقم کے علاوہ تاش کے پتے،بلیرڈ سامان وموبائل فونز برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا۔آپریشنل گائیڈ لائنز کے تحت اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(636)

29-11-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ورکنگ ڈے کے پہلے روزکھلی کچہری،52 شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت۔عام اورخاص میں فرق نہیں ہوناچاہیے،عام شہریوں کے مسائل  تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں،میرٹ کومقدم اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی عوام کوبروقت اورمیرٹ پر انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقدکرنے کا تسلسل جاری ہے۔52شہریوںنے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کا رخ کیا۔ڈی پی اونے شہریوںکے سامنے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے لائیواحکامات جاری کرنے کے علاوہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں،جبکہ گاہے بگاہے ان کو مطلع بھی کیاجارہاہے۔میرے لیے سب سے پہلی ترجیح کھلی کچہری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہوسکیں،انہوںنے افسران سے دوران کال بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایت ناقابل برداشت ہوگی ۔ کامیابی تبھی ملتی ہے ،جب افسران نیک نیتی سے اپنی کوشش اور فرائض بخوبی نبھائیں۔میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،جرم کوچھپانانہیں بلکہ اس کے اندراج کویقینی بناناہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 
Monday, November 29, 2021