PRESS RELEASE DATED 30.11.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(637)

30-11-2021

بہاول پور()سٹی ٹریفک پولیس کاسٹی ایریاکے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیوران کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری،پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے،ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ایریا کے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،انچارج ایجوکیشن سینئر ٹریفک وارڈ ن شازیہ رمضان نے ٹریفک آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ٹریفک حادثات سے بچاجاسکتا ہے،دھند / سموگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،بغیر لائسنس کے گاڑی یاموٹر سائیکل مت چلائیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں،گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،موٹر سائیکل چلانے والے اشخاص اپنے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز لازمی لگوائیں ہیلمیٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں،کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے لیے مت دیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(638)

30-11-2021

بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکارکے71ویںبیج کی ٹریننگ مکمل،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہLTVکی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں دوہفتہ پر مشتمل ٹریننگ کے71ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ جبکہ کورس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

-----------------------

 

 

 

پریس ریلیز(639)

30-11-2021

بہاول پور()تھانہ صدریزمان پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقد مات درج۔معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی "جرائم سے پاک معاشرہ "کے تحت ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ صدریزمان پولیس نے تھانہ کی حدودمیں مخبران کی اطلاع پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو پابند سلاسل کرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول اورطارق ندیم کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1800گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم  ذیشان ارشد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے رپیٹر12بور برآمدکرلیا۔ تھانہ صدر یزمان پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے،معاشرتی امن کو برقرار رکھنا اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------------
Tuesday, November 30, 2021