PRESS RELEASE DATED 01.12.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(640)

01-12-2021

بہاول پور()تھانہ سٹی حاصل پورکی پولیس چوکی محمدشاہ رنگیلا میں ملزم کوبند رکھنے کامعاملہ،ڈی پی اومحمدفیصل کامران کا نوٹس،چوکی انچارج سمیت تمام عملے کو معطل کرنے کے علاوہ ایس ڈی پی او سرکل حاصل پورسے وضاحت طلب،ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری،قانون سب کے لیے برابرہے،احکامات پرعمل نا کرنے والے افسران کی سختی سے باز پرس ہوگی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور محمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنر ل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اورمحمدفیصل کامران نے ضلع کے تمام افسران کو  ملزمان کی حراست کے حوالے سے واضح گائیڈلائنز جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ ملزمان کو صرف تھانہ کی حوالات میں بند رکھیں گے تاکہ کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں حوالات میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مدد لی جاسکے۔تھانہ سٹی حاصل پور کی پولیس چوکی محمدشاہ رنگیلا میں ملزم کو چوکی میں زیر حراست رکھنے کے معاملہ پر ڈی پی اونے نوٹس لیتے ہوئے انچارج چوکی محمدریاض اے ایس آئی،کانسٹیبلان محمدکاشف،شاہد،شہزاد گل ڈرائیورعبدالحمید اورمحمدحفیظ کو معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔سرکل آفیسرحاصل پورجمشید اختر سے وضاحت طلب کر تے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ سٹی حاصل پورنوید عابد کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔گزشتہ سے پیوستہ رات تھانہ سٹی حاصل پورکی پولیس چوکی محمدشاہ رنگیلا میں ملزم محمدندیم جوکہ سابقہ ریکارڈیافتہ اورمجرم اشتہاری کو اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈکے سلسلہ میں زیر حراست رکھا گیا،جبکہ ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ملزمان کوتھانہ کی حوالات میں بند کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔چوکی محمدشاہ رنگیلا کے افسران نے احکامات پر عمل درآمدنا کرتے ہوئے ملزم کو تھانہ کی بجائے چوکی میں زیر حراست رکھا۔جس پر ڈی پی اونے اس معاملہ کانوٹس لیتے ہوئے چوکی کے تمام عملے کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔ چوکی کو بندکرکے تمام ریکارڈاورگاڑی کو تھانہ سٹی حاصل پورمنتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔ ڈی پی اورمحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی حوالات کے علاوہ چوکیوں پرملزمان کوبند کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے ضلع بھر میں آپریشنل پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، جن پر کام جاری ہے۔ 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(641)

01-12-2021 

بہاول پور()انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںتیز،متعددملزمان گرفتار،منشیات برآمد،مقدمات درج۔گداگری ایک لعنت ہے،اس کاروبار میں ملوث گروہوںکوبے نقاب کیا جائے گا،منشیات فروشوں اوربھکاریوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا،جرائم کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں پر بھی قابو پایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پورکی پیشہ وربھکاریوں کے علاوہ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ کوتوالی، بغدادالجدید اورعنایتی نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدزاہد، محمدشعبان اوراحمدشہزاد کو گرفتارکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ اورمسافرخانہ نے ملزمان ابرار حسین،محمداقبال ،محمدخادم اورشاکر کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے95 لیٹر شراب برآمدکی۔جبکہ تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے منشیات فروش ملزم محمددلشاد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے400گرام چرس برآمدکرلی۔متعلقہ تھانہ جات نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ ور بھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اوریہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، ایسے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے‘شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے پولیس کا ساتھ دینے کے علاوہ پکار15یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(642)

01-12-2021

بہاول پور()پولیس تھانہ سٹی یزمان کی کامیاب کارروائی،سرقہ بالجبرکے سنگین مقدمات میںملوث بین الااضلاعی حمزہ مصطفی گینگ کا سرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار،02 لاکھ روپے سے زائدمالیتی مال مسروقہ اورزیرسواری موٹرسائیکل125بھی برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، دوران واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان کی سربراہی میںتفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے سرقہ بالجبر کے متعددمقدمات میں ملوث بین الاضلاعی حمزہ مصطفی گینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حمزہ مصطفی ،محمدیسین،مبشر علی اورمحمدعمران شامل ہیں،گینگ ناصرف بہاول پوربلکہ خانیوال  پولیس کومطلوب ہے،ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ سٹی یزمان میں سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 02پسٹل30 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر زیرسواری موٹرسائیکل125سمیت 02 لاکھ12 ہزارروپے سے زائد کامال مسروقہ کے ساتھ موبائل فونز برآمدکرلیے، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ سٹی یزمان پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ سٹی یزمان پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے سٹی یزمان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیےہیں۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Wednesday, December 1, 2021