PRESS RELEASE DATED 02.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(643)

02-12-2021 

بہاول پور()انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری07 روزہ مہم کے تحت پولیس کی کارروائیاں جاری،درجن سے زائد پیشہ وربھکاری اورمنشیات فروش گرفتار،مقدمات درج۔کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کاخاتمہ بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔منشیات فروشی کی کرائم پاکٹس پر کریک ڈائون کئے بغیر معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک نہیں کیا جاسکتا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری 07روزہ مہم کے تحت بہاول پورپولیس کی کارروائیاں جاری،درجن سے زائدپیشہ وربھکاری اورمنشیات فروش گرفتارکرلیے ۔بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز ،بغدادالجدید،صدراحمدپورشرقیہ،خیرپورٹامیوالی،کوتوالی،سمہ سٹہ اورصدرحاصل پورنے محمداجمل، محمدافضل،عبدالغفار، عبدالمجید، محمدنادر،چینسر ،خالد پرویز اورمحمدفقیر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ صدربہاول پور، سٹی احمدپورشرقیہ، صدریزمان ،قائم پوراورڈیراورنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان راشد، محمدظہیر،محمداختر،محمدکاشف،کاشف عمران اورعلی رضا کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے4290گرام چرس اور03کلو 500 گرام بھنگ برآمدکرلی۔اسی طرح پولیس تھانہ قائم پورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان لیاقت علی، محمدسیفل اورمحمدآصف کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے65 لیٹر شراب برآمدکرلی۔متعلقہ تھانہ جات نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری07روزہ مہم کے تحت بھرپورآپریشن کیے جائیں،کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کاخاتمہ بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔منشیات فروشی کی کرائم پاکٹس پر کریک ڈائون کئے بغیر معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک نہیں کیا جاسکتا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(644)

02-12-2021

بہاول پور()تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی اہم کارروائی، قتل معہ ڈکیتی،سرقہ بالجبرسمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلامیوڑہ گینگ کاسرگرم رکن،کیٹگریAکامجرم اشتہاری گرفتار،مزید تفتیش جاری،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے رات دن کوشاں ہے،مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی، تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی کارروائی لائق تحسین ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ جدیدکی زیر نگرانی تفتیشی افسرسلیم اخترASIمعہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل معہ ڈکیتی، سرقہ بالجبرسمیت درجنوںسنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلا میوڑہ گینگ کاسرگرم رکن کیٹگریA کامجرم محمدارشد عرف ارشی کو گرفتارکرلیا۔گینگ ناصرف بہاول پور بلکہ ملتان، مظفرگڑھ اوررحیم یارخان میںدرجنوں مقدمات میں ملوث ہے۔تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے،جولائق تحسین ہے،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی،ان خیالات کااظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری ہدایات کے دوران کیا۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------------

 
Thursday, December 2, 2021