PRESS RELEASE DATED 03.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(645)

03-12-2021 

بہاول پور()انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںمنشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوںکے خلاف جاری07 روزہ مہم کے تحت پولیس کے ضلع بھر میں بھرپورآپریشنز،59ملزمان گرفتار،08کلو سے زائد چرس،860 لیٹر شراب ولہن اور02چالوبھٹیاں برآمد،مقدمات درج۔اسی طرح مزید آپریشنزبھی جاری رہیں گے تاکہ شہریوںکو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے اورمعاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری07روزہ مہم کے تحت بہاول پورپولیس نے ضلع بھر میں بھر پورآپریشنز کرتے ہوئے 59 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے08کلو گرام سے زائد چرس،860 لیٹر شراب ولہن اور02چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔پولیس تھانہ چنی گوٹھ،خیرپورٹامیوالی،مسافرخانہ،صدریزمان،ڈیراور،سٹی یزمان،سٹی احمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید،سمہ سٹہ،ڈیرہ نواب صاحب،صدراحمدپورشرقیہ،عنایتی،بغدادالجدید،سٹی حاصل پور،اوچ شریف،صدرحاصل پوراورصدربہاول پورنے بھکاریوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طارق حسین،رضوان،وکیل احمد،غلام شبیر،محمدسعید،نذیر حسین، محمدندیم، محمدحنیف،غلام علی،محمدذاکر،کریم بخش، منظورحسین،گلن ،نثارشاہ، خلیل احمد، غلام حسین، محمدممتاز، محمدبشیر،صادق شاہ،حبیب اللہ،نوراحمد،اللہ دتہ،تنویرحسین،اللہ ڈیوایا،محمدممتازحسین،اللہ ڈیوایا،محمدحنیف،محمداللہ رکھااورمحمداسلم کوگرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ بغدادالجدید،عباسنگر،سٹی احمدپورشرقیہ، صدراحمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید،سٹی یزمان،عنایتی،خیرپورٹامیوالی،صدرحاصل پوراورقائم پورنے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدرفیق،محمدوقاص،محمدآصف،محمدطارق،محمدسمیع،محمدوسیم،حاجی جاوید،عابدحسین،گلزارحسین،محمدشریف،زوارحسین،شاہد حسین،محمدطاہر،جمشید، محمدوقاص،محمدندیم،شفقت عرف سرفرازاورخضر شاہ کو گرفتارکرلیا ۔ ان کے قبضہ سے760 لیٹر شرب،100لیٹر لہن اور02 چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ صدربہاول پور،عباس نگر، سمہ سٹہ،ڈیر نواب صاحب،چنی گوٹھ ،اوچ شریف،خیرپورٹامیوالی اورقائم پورنے ملزمان محمدہاشم،صفدرحسین،فخرالزماں،محمداکرم،محمدرستم،مظہر حسین،محمداسلم،عابدحسین،محمدعارف،محمدارشد،منیر احمداورمحمدشکیل کو گرفتاکرلیا،جن کے قبضہ سے8120گرام چرس برآمدکرلی۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری07روزہ مہم کے تحت بھرپورآپریشن کو جاری رکھا جائے،تاکہ شہریوںکو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے اورمعاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(646)

03-12-2021

بہاول پور() ضلع کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز سے قبل شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریاں،میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، شہری پولیس سے تعاون کریں ،جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا دفاترہائے و تھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر پررابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہریاں لگا ئیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہریوں کو مطمئن کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ حل کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔جبکہ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے دفاترمیںروزانہ کی بنیادپرشام03سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سننے کے لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوںکے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، پولیس افسران صحیح معنوں میں شہریوں کی دادرسی کریں۔تمام شہری ہمارے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین فرائض میں شامل ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

--------------

 

 

Friday, December 3, 2021