PRESS RELEASE DATED 04.12.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(647)
04-12-2021 
بہاول پور()انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںمنشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوںکے خلاف جاری07روزہ مہم کے تحت پولیس کی ضلع بھرمیںکارروائیاںجاری،45پیشہ وربھکاری اورمنشیات فروش گرفتار،10کلوسے زائد چرس،17کلوبھنگ،461لیٹر شراب،120لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی وکشید آلات برآمد،مقدمات درج۔معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری07روزہ مہم کے تحت بہاول پورپولیس کی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔کارروائیوں کے دوران45ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے10کلوسے زائد چرس،17کلو بھنگ،461 لیٹر شراب،120 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی وکشید آلات برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ بغدادالجدید، سٹی یزمان، چنی گوٹھ ، دھوڑکوٹ ، عباسنگر، صدراحمدپورشرقیہ،اوچ شریف،صدرحاصل پور،ڈیرہ نواب صاحب، سٹی احمدپورشرقیہ اورکوتوالی نے بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدرمضان،لیاقت علی، اللہ رکھا، عبدالعزیز ،محمدارشد، لیاقت علی، رب نواز، محمدایوب، نازک حسین، محمدلطیف،عبدالرحمان،محمدموسی، محمدعمران، محمدنوید، محمداسلم، نذیر احمد، عبدالعزیز،محمدجاوید، پروانہ خان، تنویر احمد اور غلام شبیر کو گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ کوتوالی، بغدادالجدید، صدربہاول پور،مسافرخانہ، صدراحمدپورشرقیہ،دھوڑکوٹ،نوشہرہ جدید، عنایتی اورقائم پورنے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سجاد حسین،محمدنذیر، محمدشہزاد،ممتاز احمد ،محمدذیشان، محمدصادق، احمد بخش،محمدحاکم، سراج منیر ، محمدسہیل ، ظفر حسین اورمحمدسلیم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے10 کلو495 گرام چرس اور17 کلو کے قریب بھنگ برآمدکرلی۔پولیس تھانہ کوتوالی، کینٹ ، بغدادالجدید، ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ ،دھوڑکوٹ اورصدرحاصل پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ملک عامر، محمدعارف، محمداکرم ،محمدنوید، محمدعبدالخباب ،محمدکامران، محمدشوکت، رفیق احمد، ملک علی، مجاہد، محمدجاوید اورمحمدنواز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے461 لیٹر شراب ،120 لیٹر لہن اور01 چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری07روزہ مہم کے تحت بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(648)
04-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاروازنہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقدکرنے کاسلسلہ   برقرار،ورکنگ ڈے کے آخری روز46شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،انفرادی طورپرشہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے احکامات جاری،ہم عوام کوجوابدہ ہیں،میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈی پی او
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ورکنگ ڈے کے آخری روز46شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کی۔شہریوں کی درخواستوں پر ان کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے رپورٹس بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو فوری حل کیاجائے،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد یہی ہے کہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتر بنایاجائے جبکہ ان کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل ہونے چاہیے۔انہوںنے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اورعوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں،شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(649)
04-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی زیرقیادت پولیس لائن کانفرنس ہال میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس 
تفصیل کے مطابق ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے پولیس لائن کے کانفرنس ہال میں ضلع بھر کے امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران کے ساتھ حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر اورحالیہ محرم الحرام ،چہلم اورربیع الاول کے پرامن انعقاد کے سلسلہ میں میٹنگ کاانعقادکیا گیا۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے امن کمیٹی کے ممبران اورانجمن تاجران نے شرکت کی ۔ شرکاء امن کمیٹی نے محرم الحرام ،چہلم اورربیع الاول کے دوران بہاول پورکی طرف سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورانچارج سیکیورٹی کی کاوشوںکو سراہااور شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہا کہ بہاول پورمیں جتنے بھی تہوارہوتے ہیں ضلعی پولیس محنت اورجانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔جس کے بعد اللہ تعالی کے بعد ہمارا ضلع پر امن طورپر جارہاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران ،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کے تعاون سے ہی ضلع میں امن کا قیام ہوتاہے۔حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میںامن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا،قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔ ہمارا مذہب امن ،بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے۔ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوںکو اپنے مذموم اورناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔مساجد اورامام بارگاہوں میں لوگوں کو امن وسکون وتحمل کا درس دیں۔موجودہ ملکی صورت حال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔میٹنگ کے اختتام پرملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------------

Saturday, December 4, 2021