ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(650)
05-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بہاول پورسے جوانوں نے شرکت کی۔امتحان دینے والے جوانوں کے لیے تمام سہولیات کا خصوصی طورپر انتظام کیاگیا۔ترقی کے اس عمل میں100 فیصد میرٹ کو مدنظر رکھاجائے گا۔ محنتی اورمیرٹ پر آنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔ ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاول پورمحمدفیصل کامران کی زیرنگرانی پولیس لائنز میں محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹAکے امتحان کاانعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بھرسے جوانوں نے شرکت کی ۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اورمکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹAکا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتاہے۔ امتحان کے تمام مراحل کی ڈی پی او نے بذات خود نگرانی کی ۔ محنتی اورمیرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔امتحان میں شفافیت اورمیرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کوبذریعہ ویڈیوکیمرہ محفوظ کیا گیاہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتاہے۔ڈیوٹی پرمامور افسران وملازمان کے لیے ریفریشمنٹ اورامتحان میں شامل ملازمان کے لیے خصوصی نششتیںپانی اوردیگر تمام سہولیا ت کا خصوصی طورپر انتظام کیاگیا۔جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اس موقع پراے ایس پی سٹی،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی لیگلI،ڈی ایس پی لیگل II اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
--------------------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(651)
05-12-2021
بہاولپور()اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے،تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع میںامن وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روزعبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوںپرSOPکے مطابق سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران کوچھتو ں ودیگر مقامات پر تعینات کیاگیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورالرٹ رہ کرڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔موجودہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرا ررکھا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
----------------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(652)
05-12-2021
بہاولپور ()تھانہ کوتوالی پولیس کی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، گھلو گینگ کاسرغنہ04ساتھیوں سمیت گرفتار،لاکھوں روپے نقدی،03عددموٹرسائیکلیں اوردوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائزبھی برآمدکرلیا۔مقدمات درج۔برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیاجارہاہے،بہاولپورپولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اورپولیس پرمزیداعتمادبحال ہو، آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپورپولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،تھانہ کوتوالی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھلو گینگ کے سرغنہ کو 04 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،جن کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی نقدی، موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔اے ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کی زیر نگرانی تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روزکی محنت سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوںمیں ملوث گھلوگینگ کے سرغنہ محمدقاسم جبکہ دیگر ساتھیوں شا مل نعمان، ابرار حسین ،محمدزاہد اورمحمدحبیب کوگرفتارکرلیا۔جو کہ تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر03لاکھ کے قریب نقدی،03 موٹرسائیکلیںبرآمدکرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور 04 عددبرآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جارہاہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی،بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
-----------------------------
Sunday, December 5, 2021