PRESS RELEASE DATED 06.12.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(653)
06-12-2021 
بہاول پور()پولیس کی گزشتہ06ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ جاری۔ کرائم 06ماہ میں بتدریج کم ہواہے۔70 عددموٹرسائیکلوں سمیت 04 کروڑکے قریب مال مسروقہ برآمد،پولیس کے مثبت رویے کی بدولت عوام کے اعتمادمیں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،کھلی کچہریوں کے بلا تعطل انعقاد سے معزز شہریوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور نے اپنی روایت کو مثبت انداز میں برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ 06 ماہ کی کارگزاری کی رپورٹ جاری کی ہے۔جس کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں جو رکنے کا نام نا لے رہی تھیں، نا صرف کم ہوئی ہیں بلکہ گزشتہ06 ماہ کی نسبت موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں  میں 50 فیصدتک واضح کمی سامنے آئی ہے جس کی وجہ موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کی گئیں  نا صرف مؤثر کارروائیاں،بلکہ بلا نمبری اورغیر رجسٹرڈموٹرسائیکلوں کے خلاف جاری کمپین بھی ہے۔ راہزنی اورچھینا جھپٹی کے واقعات بھی گزشتہ 6 ماہ کی نسبت نا صرف کم ہوئے ہیں، بلکہ30اور40 فیصد تک واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس واضح کمی کو مزید کم کرنے کے لیے گشت کو مؤثر بنایاجارہاہے۔ نقب زنی کی وارداتوں میں 06 فیصد اضافہ ہواہے۔ جس کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھیکری پہرہ،چوکیداری نظام کو فعال اورمؤثر بنایا جا رہا ہے،جس سے اس طرح کے واقعات میں بھی واضح کمی دیکھنے کو نظرآئے گی۔گزشتہ ماہ قتل کے03 واقعات پیش آئے۔جن کو فوری طورپر ٹریس کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے،جبکہ کرائم پریونشن سٹریٹیجی اور مؤثرگشت کی بدولت اغوا ء جیسے سنگین واقعات میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ دیئے گئے تمام اعدادوشمار پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور نے گزشتہ 06 ماہ کے دوران جرائم برخلاف پراپرٹی کے 1143 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے 9660 ملزمان کو گرفتارکیا اوران کے قبضہ سے تقریباً04کروڑ کا مال مسروقہ برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔جبکہ14خطر ناک گینگز گرفتارکرتے ہوئے45 ملزمان کو پابند سلاسل کرکے ان کے قبضہ سے70 عدد موٹرسائیکلزاورتقریباً37لاکھ کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔منشیات کے کل 780مقدمات درج ہوئے۔ملزمان سے346کلوگرام چرس، 1135گرام افیون،138کلوگرام بھنگ،21155 لیٹر شراب،5859 لیٹر لہن اور77چالوبھٹیاں برآمدکی گئیں۔قتل کے 49 مقدمات درج رجسٹرہوئے جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 138ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔اشتہاریوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں کل1259اشتہاری مجرمان گرفتارہوئے ،جن میں A کیٹگری کے98جبکہBکیٹگری کے 1161مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔جبکہ211عدالتی مفروران جن میں A19کیٹگری اور192 B کیٹگری کے عدالتی مفروران بھی گرفتارکئے گئے ۔پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے137پیشہ ور بھکاری گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ کرائم فگرزبتانے کامقصد ہرماہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کرائم Analysisکرنا اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے کمی و کوتاہی کو دورکرناہے۔ رواں ماہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نارکو پاکٹس اورپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری 07 روزہ مہم کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔کریک ڈائون میں منشیات کے82مقدمات درج رجسٹرہوئے،ملزمان سے29کلو گرام چرس،25کلو گرام بھنگ،1616لیٹر شراب،250 لیٹرلہن اور04چالوبھٹیاںبھی برآمدکی گئیں۔71 پیشہ ور بھکاریوںکے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ۔ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ اسی طرح 24 مجرمان اشتہاری،02 عدالتی مفروراور02 ٹارگٹ آفینڈر ز بھی گرفتارکئے گئے۔منشیات ایک معاشرتی ناسورہے اورنارکوپاکٹس کمپین میں جہاں جہاں منشیات فروخت ہورہی ہے، پولیس بھر پورکریک ڈاؤ ن کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات بھی نظر آنے لگ گئے ہیں۔ ہماری تمام معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف سوشل میڈیا فورمز کے ذریعہ ڈسٹرکٹ پولیس پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے معلومات فراہم کریں اور اپنا قومی فرض پورا کرتے ہوئے پولیس کی مددکریں۔ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پورشہریوں کی آرا ء لیتی رہے گی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔ 
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(654)
06-10-2021 
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی رواں ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے کھلی کچہری،51شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی اور ازالہ اولین ترجیح ہے،کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلہ میں رواں ہفتے پہلے ورکنگ ڈے کھلی کچہری لگائی،جس میں51شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او نے سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر فالواپ لیکر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد حقائق پر یکسو کیا جاسکے اوران مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچاکرشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے،مقدمات کی تفتیش میں میرٹ ہرصورت مقدم رکھا جائے،کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے،متعددشہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اورانسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے اورمتعینہ وقت میں ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسران اپنے آپ کو احتساب کے لیے تیار رکھیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

---------------------

 

Monday, December 6, 2021