PRESS RELEASE DATED 07.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(655)

07-12-2021

بہاول پور()سٹی ٹریفک پولیس کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پوراورضلع میںمختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے روڈیوزراورڈرائیورحضرات میں ٹریفک وسموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پروگرامز کے انعقادکاسلسلہ جاری،مہذب شہری ہونے کے ناطے ہمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے،سموگ اوردھند کے موسم میں گاڑی چلاتے وقت تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کریں،سموگ کے دوران فیس ماسک اورگلاسز کا استعمال ضرورکریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کاٹریفک قوانین اورسموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس مہم کے تحت سٹی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے بچوں کے علاوہ ضلع میں مختلف مقامات پرروڈیوزراورڈرائیوران کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے حوالے سے پروگرامز کاانعقادجاری ہے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ سفر کرتے وقت سموگ اوردھند کے دوران تمام تراحتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں۔ فیس ماسک اورگلاسز کااستعمال بھی یقینی بنائیں۔ہمیں ٹریفک سگنل وقوانین کی پاسدار ی کرنے چاہیے،موٹرسائیکل چلانے والے سائیڈویومررز ضرورلگوائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا پتہ چل سکے اورنہ صرف اپنی بلکہ آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے موٹر سائیکل پر دوسرے شخص کی جان کی بھی حفاظت ہو سکتی ہے۔ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال دونوں سواروں کیلئے ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے میں ہیڈ انجری سے بچا جا سکے۔ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔دوران لیکچر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے بچوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے،روڈایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا اورلاعلمی ہے، دھند اورسموگ کے دوران تمام تر احتیاطی تدبیر اختیار کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(656)

07-12-2021

بہاول پور()پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی،سرقہ بالجبرکے مقدمات میں ملوث کیٹگری"اے"کے02مجرمان اشتہاری گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، آزاد مجرمان اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھاہواہے، اس سلسلے میں پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے الگ الگ مقدمات میں ملوث کیٹگری Aکے02 مجرم اشتہاری منیر احمد عرف منی سنیارااورغلام مصطفی کو گرفتارکرلیا۔گرفتارمجرم اشتہاری سے مزیدا ینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سب کوگرفتار کیا جائے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

Tuesday, December 7, 2021