PRESS RELEASE DATED 09.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(659)

09-12-2021

بہاول پور()پولیس کی ماہ نومبرکی کارگزاری رپورٹ جاری،01گینگ،78عدالتی مفروران کے علاوہ195مجرمان اشتہاریوں سمیت1216 ملزمان گرفتارکرلیے، گرفتارملزمان سے38لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے رواں سال ماہ نومبر میں1768مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے21 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔گینگ کے خلاف کارروائی میں01 گینگ ٹریس،ان میںملوث04 ملزمان گرفتارہوئے ،جن سے 07 مقدمات ٹریس آوٹ اوراسلحہ ناجائز برآمدکرنے کے علاوہ 03 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا۔غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے122 مقدمات درج اور122ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے03رائفل،05رپیٹر،109پسٹل/ریوالور،04بندوق،01خنجر اور410روندبرآمدگولیاں برآمدکیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے174مقدمات درج کرکے ان میں ملوث179ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے62کلو219گرام چرس،300گرام افیون، 4442لیٹر شراب،1202لیٹر لہن اور19چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے سائونڈسسٹم ایکٹ کے تحت 65 ،عارضی رہائش کے36،جعلی نمبرپلیٹ کے 42 ،بجلی چوری کے 61،گیس ریفلنگ کے32 جبکہ قماربازی کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے24مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 289ملزمان کوگرفتار کرکے پیش عدالت کیاجاچکاہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''A'' کے17اور ''B'' کے178سمیت195 مجرم اشتہاریوںکے علاوہ کیٹگری A کے03 اورکیٹگری B کے75عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ماہ نومبرکی کارگزاری رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن 

کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(660)

09-12-2021

بہاول پور()پولیس تھانہ سمہ سٹہ کی اہم کارروائی،ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے03مجرم اشتہاری10سال بعدگرفتار، پولیس تھانہ سمہ سٹہ کی کارروائی لائق تحسین ہے،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے،مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات کو جلدیکسو اورملزمان کو قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ کی زیر نگرانی تفتیشی وملازمان پر مشتمل ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے 03 مجرمان اشتہاری کو 10 سال بعد گرفتارکرلیا۔ گرفتارمجرم اشتہاری میں قیصر عباس، محمدریاض اوراسلم شامل ہیں۔پولیس تھانہ سمہ سٹہ کی یہ ایک اہم کارروائی ہے جو کہ لائق تحسین ہے،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی،ان خیالات کااظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری ہدایات کے دوران کیا۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------------
Thursday, December 9, 2021