PRESS RELEASE DATED 10.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(661)

10-12-2021

بہاول پور()پولیس کی شراب فروشوں،غیرقانونی اسلحہ،پیشہ وربھکاریوںاورقماربازوںکے خلاف کارروائیاں، متعددملزمان گرفتار،شراب،ناجائز اسلحہ اوردائو پرلگی رقم برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ بغدادالجدید، صدربہاول پور، ہیڈراجکاں،سٹی حاصل پور، دھوڑکوٹ اورخیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صیاب،محمدذیشان،محمدشاہد، محمدصدام،غلام قمنبر،نعیم لیاقت،محمدمعین،محمد عمران، فیاض احمد اورمحمدعباس کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے361 لیٹر شراب ولہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی۔پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدسلیمان، دلشاد احمد، محمدحنیف، محمدوسیم اورمحمدزبیر کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم2940روپے اور بلیئرڈکاسامان برآمدکرلیا۔ پولیس تھانہ سول لائنز،مسافرخانہ، اوچ شریف،ہیڈراجکاں ،نوشہرہ جدیداوربغدادالجدید نے بھکاریوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدتنویر،امیر بخش،فداملنگ،شیدا، حبیب احمد،احمدنواز اورحمزہ بشیر کوگرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ صدریزمان ،عنایتی ،صدریزمان اورڈیراورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدندیم،محمدرمضان،علی رضا،محمدعابداورشکیل احمدکوگرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے03عددپسٹل30بور،بندوق12بوراورکاربین برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(662)

10-12-2021

بہاول پور() انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر ضلع کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی مساجد میں جمعتہ المبارک کی نماز سے قبل شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریاں ،میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،تمام شہری ہمارے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین فرائض میں شامل ہے، شہری پولیس سے تعاون کریں ،جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا دفاترہائے و تھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔ ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائوسردار علی خان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکامساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہریاں لگانے کا تسلسل جاری ہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہریوںکومطمئن کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کے کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سن کر حل کرنے کے سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے دفاترمیںروزانہ کی بنیادپرشام03سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سننے کے لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوںکے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔پولیس افسران صحیح معنوں میں شہریوں کی دادرسی کریں۔تمام شہری ہمارے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین فرائض میں شامل ہے۔ شہری پولیس سے تعاون کریں ،جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا دفاترہائے و تھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس

---------------------

 

 

Friday, December 10, 2021