PRESS RELEASE DATED 20.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(687)
21-12-2021
بہاول پور()پولیس کی مجرم اشتہاری وجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری،متعددملزمان گرفتار،منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس نے  مجرم اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس تھانہ صدرحاصل پور، عباس نگر، سمہ سٹہ،سٹی احمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدیداورقائم پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدآصف،محمداکرم،اللہ رکھا،محمدتسلیم،محمدصفدر،محمداعجاز،عباس،عبدالوحید،محمدشفیق اورشفاقت علی کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 370 لیٹر شراب ،70 لیٹر لہن اورایک چالوبھٹی برآمدکرلی۔پولیس تھانہ سول لائنز اورڈیراور نے پیشہ وربھکاریوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدراشد،محمداشفاق اورمحمداکرام کو گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ مسافرخانہ اورصدریزمان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدارشد اورعدنان مسیح کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے490 گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس تھانہ نوشہرہ جدید اورصدرحاصل پور نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمداختر اورمحمدعدنان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسی طرح پولیس تھانہ قائم پوراورعنایتی نے مجرم اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات میں ملوث کیٹگری B کے مجرم اشتہاری افضل اورمحمداختر کوگرفتارکرلیا۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(688)
21-12-2021
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیںکھلی کچہری منعقدکرنے کاسلسلہ جاری،28 شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے،عام شہری کے مسائل کوسن کر ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردارعلی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی عوام کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ، 28 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے،ڈی پی اونے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیکر احکامات جاری کیے،ڈی پی اونے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے لیکرتعیناتی کے آخری دن تک شہریوںکے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے،دوردرازسے آنے والے،معذور،نابینااوربزرگ شہریوں کوترجیح بنیادوں پر سنا اوران کے مسائل کو حل کیاجارہاہے۔میرے لیے تمام شہری یکساں اوروی آئی کی حیثیت رکھتے ہیں۔روایتی طریقہ کارکو ختم کرکے سب کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جارہاہے۔پولیس کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں کہ لوکل لیول پرمعاملات کا حل ہونے سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکتا ہے۔شہریوں کے میرٹ پربروقت انصاف فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

Tuesday, December 21, 2021