PRESS RELEASE DATED 22.12.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(689)
22-12-2021
بہاول پور()کرسمس تہوارکے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا،ضلع میں44پروگرامز منعقدہونگے،جن پر01 ہزارکے قریب پولیس افسران وجوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے،اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مکمل ایس او پی و نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سرانجام دی جائے گی،اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردارعلی خان،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کے مطابق ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایات پر کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع میں44 پروگرامز منعقد ہونگے،چرچ ہائے پرایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزسمیت01 ہزارکے قریب پولیس افسران /جوان کے علاوہ ویلینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیںگے تاکہ تقریبات میں حصہ لینے والے اپنے چرچ ہائے میں مذ ہبی رسومات پرامن ماحول میں سر انجام دے سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اورڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈبھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے جبکہ چھتوں پر بھی جوان تعینات ہونگے۔پروگرام میں شامل ہونے والے افرادکی چیکنگ کویقینی بنائی جائے اورخواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکاربھی موجودہونگی۔سیکیورٹی انتظامات کوCCTVکیمروں سے بھی مانیٹرکیا جائے گا۔ واک تھرو گیٹ و ٹیکنیکل سویپنگ کی تنصیب اور فیزیکل چیکنگ کے لئے سپیشل برانچ کا عملہ بھی تعینا ت ہو گاجبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سول پارچات میں بھی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے،عبادات کے دوران پولیس کی گشت کنا ں گاڑیاں چرچز کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو جاری رکھیں گی۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کا ڈیوٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 25 دسمبر کو عام تعطیل اورکرسمس تہوار کو مدنظررکھتے ہوئے تفریحی مقامات خاص طورپرچڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا،SSورلڈ اوردیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کوبھی یقینی بنائیں گے اوراپنے اپنے علاقہ میں ایسے مقامات کووقتافوقتا چیک بھی کریں گے۔ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گر د گشت کو بھی یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔کرسمس تہوار کے حوالے سے یاکسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظرڈی پی اوآفس میںکنٹرول روم قائم کیا جارہاہے،جو کرسمس تقریبات کے اختتام تک اپنے فرائض سر انجام دے گا،ان ٹیلی فون نمبر062-9250363،وائرلیس کنٹرول نمبر062-9255109یاپکار15پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(690)
22-12-2021
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،دائوپرلگی رقم،منشیات وناجائزاسلحہ برآمد،متعددملزمان گرفتار،مقدمات درج، سماج دشمن عناصرکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننے دیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردارعلی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ''پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدالطاف،محمدعباس، محمدجہانگیر اورشبیر احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2960روپے دائو پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ سول لائنز نے سموکنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر گل کو گرفتارجبکہ اس کے قبضہ سے پسٹل30 بور بھی برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ بغدادالجدید،نوشہرہ جدید اورعنایتی نے شرب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حمید ،شہباز ، دلشاد اورشاکر علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے115 لیٹر شراب برآمدکرلی۔پولیس تھانہ سمہ سٹہ اورسٹی حاصل پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم علی اورعابدحسین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،انہیں معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننا دیا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-----------------

 

Wednesday, December 22, 2021