PRESS RELEASE DATED 24.12.2021 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(691)

24-12-2021

بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،قمارباز،منشیات فروش اورغیرقانونی اسلحہ کے متعددملزمان گرفتار،مقدمات درج۔جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے قمارباز،منشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ کے متعددملزمان گرفتارکرلیے۔پولیس تھانہ سول لائنز اورسٹی حاصل پورنے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدساجد،محمداسحاق،عمران شاہ،محمدسجاد،محمدزاہد اورطلحہ کو گرفتارکرلیا۔ ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ سمہ سٹہ ، سٹی حاصل پور،قائم پور، صدربہاول پوراورصدراحمدپورشرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ندیم،محمدساجد،محمدممتاز،محمدنعیم اورمحمدعمران کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے176 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے منشیات فروش قصور عباس کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 210 گرام چرس اوردوران اینٹروگیشن پسٹل30 بور برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی نے مجرم اشتہاری اورفرار ہونے میں مددفراہم کرنے پر ملزم محمدعاشق اورعلی حسن کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ ،خیرپورٹامیوالی،قائم پور اورڈیراور نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدوسیم ،شاہد،محمدشاہ جہاں اورشبیر احمد سے 04 عددپسٹل30 بور برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------------

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(692)

24-12-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں کرسمس تہوارکے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمان کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد ،ڈی پی او نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دی،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسلمان ان کی تمام خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں ،ڈی پی او ۔

تفصیل کے مطابقڈی پی او محمدفیصل کامران نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے محمدلطیف کانفرنس ہال میں کرسمس تہوار کے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیا۔اس موقع پر ڈی پی اونے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسلمان ان کی تمام خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔کرسمس کے موقع پرتمام مسیحی برادری کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔ہمیں محبت‘بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اپنے ملک او ر شہر میں امن وامان کے قیام میں اپنا اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہیے۔مسیحی برادری ملک بھر کی طرح بہاول پورمیں بھی کرسمس ڈے منارہی ہے، ان کی حفاظت او رخوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیاہے تاکہ کوئی بھی ملک دشمن عناصران کی خوشیوں کو ماند نہ کرسکے تاہم مسیحی پولیس ملازمین کرسمس کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے سیکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیں اور گرجاگھروں کے اردگردشرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں۔آخر میں ڈی پی اونے کرسمس اورقائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب میں شریک بچوں سے کیک بھی کٹوایا اورمسیحی ملازمان کو کیش بھی تقسیم کیا۔ 

جام محمدساجد 

ترجمان پولیس 

-------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(693)

24-12-2021

 بہاول پور:ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پرگزشتہ سے پیوستہ روزڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاول پورکے شہیدکانسٹیبل محمدلطیف کانفرنس ہال میںجرائم پر قابو پانے کے جدید طریقہ کاراورتفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی ایسوسی ایشن(PISA)کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ورکشاپ میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمار جعفری نے پولیس افسران واہلکاران کو تفتیش اور جرائم پر قابو پانے کے جدید طرز طریق سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی اور جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد نے جرم کے نت نئے طریقے اختیارکر لیے ہیں جس کی وجہ سے ضروری ہوگیا ہے کہ پولیس میں جرائم پر قابو پانے،  اس کے سراغ اور ملزم کو انجام تک پہنچانے کے لیے تفتیش میں جدت کو تیزی سے اپنایا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بلاتاخیر نمایاں طور پر بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے پولیس کا کردار بنیادی اور اہم ہے کیونکہ کسی بھی جرم ہونے کی صورت میں پولیس سب سے پہلے ریسپانڈر ہوتی ہے۔ ورکشاپ میں اے ایس پی سٹی سرکل سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی لیگل II،انسپکٹرلیگل ، ضلع کے ایس ایچ اوز وتفتیشی افسران کے علاوہ ،او ایس آئی،انچارج اینٹی وویمن حراسمنٹ سیل،پی ایس اوٹوڈی پی او، انچارج آئی ٹی ، سی ڈی آر برانچ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عمار جعفری نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد پولیس کی معیاری تفتیش اور جرائم کے خاتمے اورملزمان کو جلد قابو پانے میں بہتری کے لیے ضروری ہے۔پولیس نے بلاشبہ وقت کے تقاضوں کے ساتھ اپنے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کیاہے جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان نے ورکشاپ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیشی صلاحیت میں بہتری کے لیے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔پولیس کا جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم اس بات کی دلیل ہے کہ جرم پر قابو پانے،جرائم کاجلدسراغ لگانے اورمجرم کو قابو کر کے انجام تک پہنچانا کم سے کم وقت میں ممکن ہوا ہے۔ پولیس افسران کے لیے ایسی تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھادیا گیا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں سوال و جواب کا سلسہ ہوا جس پر تفتیشی افسران نے پیشہ ورانہ امور کے حوالہ سے مختلف سوالات کئے اور سینیئر افسران نے ان سوالات کے جواب دیئے۔ شرکاء نے ورکشاپ پیشہ ورانہ امور کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(694)

24-12-2021

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری، متعددشہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو لائیو کالزپر احکامات جاری،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ اورپبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھرپورتوجہ دی جائے تاکہ شہریوں کاپولیس پر مزید اعتماد بحال ہوسکے،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل حل اوردادرسی کے لیے کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔متعددشہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لائیو احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں، جس کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

 

Friday, December 24, 2021